Maut Ka Aakhri Qasid

Book Name:Maut Ka Aakhri Qasid

جیسے والِد صاحِب اپنی زِندگی کی کمائی، ساری دولت، جائیداد(Property)، گاڑی بنگلہ وغیرہ سب کچھ چھوڑ کر قبر کے گڑھے(Pit of Grave) میں جا پہنچے، ایسے ہی وُرَثا بھی ایک دِن سب کچھ یہیں چھوڑ کر موت کی نیند سو جائیں گے، انہیں بھی منوں مٹی تلے دفن کر دیا جائے گا۔ شُعَبُ الْاِیْمَان میں ہے: ایک نوجوان تھا، اسے وراثت میں ایک گھر ملا، اس نے گھر کو دوبارہ سے مضبوط بنانے کا ارادہ(Intention) کیا، چنانچہ گھر گِرا دیا گیا، نئے سرے سے تعمیر(Construction) کا کام شروع ہو گیا،  اسی دوران اُس کے والِد یا دادا جان اس کے خواب میں آئے اور کہا:

اِنْ كُنْتَ تَطْمَعُ فِي الْحَيَاةِ فَقَدْ تَرَى                                                              اَرْبَابَ دَارِكَ سَاكِنِي الْاَمْوَاتِ

وضاحت: تجھے لمبا عرصہ جینے کی خواہش ہے مگر تُو نے دیکھا کہ اس گھر کے رہائشی اب قبرستان میں مُردَوں کے پڑوسی ہیں۔

صبح کو جب وہ نوجوان نیند سے بیدار ہوا تو اس کی آنکھوں سے غفلت کی پٹی کھل چکی تھی، اس نے عیش و عِشْرت کو چھوڑا اور عِبَادت میں مَصْرُوف ہو گیا۔ ([1])

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

(2):بڑھاپا موت کا قاصِد ہے

پیارے اسلامی بھائیو! یہ گزرتے دِن، چلتی ہوئی سانسیں، جوانی کے بعد بڑھاپا، بالوں کی سیاہی کے بعد سفیدی، ان میں بھی سامانِ عِبْرت ہے،یہ بھی موت کے قاصِد  ہیں۔ پارہ:22، سورۂ فاطِر، آیت:37 میں اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے:

اَوَ لَمْ نُعَمِّرْكُمْ مَّا یَتَذَكَّرُ فِیْهِ مَنْ تَذَكَّرَ وَ جَآءَكُمُ النَّذِیْرُؕ (پارہ:22،سورۂ فاطر:37)

ترجَمہ کنز الایمان:اور کیا ہم نے تمہیں وہ عمر نہ


 

 



[1]... شعب الایمان،جلد:7 ،صفحہ:404 ،حدیث:10769۔