Maut Ka Aakhri Qasid

Book Name:Maut Ka Aakhri Qasid

میں پہنچ جاؤ گے۔([1])*صحابئ رسول حضرت ابودرداء  رَضِیَ اللہ عنہ  فرماتے ہیں: تمہاری زِندگی دِنوں کا مجموعہ ہے، جب ایک دِن گزر گیا تو تمہاری زِندگی کا ایک حِصّہ پُورا ہو گیا۔([2]) کسی دانا کا قول ہے: آدمی اس دُنیا پر کیسے خوش ہو سکتا ہے، جبکہ یہاں دِن مہینوں کو، مہینے سالوں کو سال زِندگی کو کم کرتے چلے جا رہے ہیں۔([3])   

نیو ائیر نائٹ (New Year Night)اور طوفانِ بدتمیزی

پیارے اسلامی بھائیو! نیا عیسوی سال یعنی 2026 شروع ہونے والا ہے، نیا سال شروع ہونا بھی باعِثِ عِبْرت ہے، نیا سال شروع ہو گیا اس کا مطلب کیا ہے؟ یہی مطلب ہے کہ ہماری زِندگی سے ایک سال کم ہو گیا، ہم موت سے مزید قریب ہو گئے۔

افسوس! ہمارے ہاں لوگ اس سامانِ عِبْرت کو ذریعۂ غفلت بنا دیتے ہیں، ہونا تو یہ چاہئے کہ نیا سال شروع ہو تو ہم موت کی فِکْر کریں، پچھلے سال کا جائزہ لیں، نیکیاں کرنے میں جو کمی رہ گئی، اسے پُورا کرنے کی سوچیں، جو گُنَاہ کر بیٹھے، ان سے توبہ کریں مگر ہمارا حال عجیب ہے، نئے سال کی ابتدا ہی گُنَاہوں اور بُرے کاموں سے کی جاتی ہے۔ آج کی رات 12 بجتے ہی ”نیو ائیر نائٹ(New Year Night)“ کے نام پر جو طوفانِ بدتمیزی برپا ہوتا ہے، الامان والحفیظ! بالخصوص نوجوان تو کچھ زیادہ ہی آپے سے باہر ہو جاتے ہیں *ناچ گانے کی  محفلیں سجتی ہیں *شراب(Alcohol) پی جاتی ہے *جُوا کھیلا جاتا ہے *رات کو 12 بجتے ہی کروڑوں روپے آتش بازی (Fireworks)کے نام پر جلا کر راکھ کر دیے


 

 



[1]...لطائف المعارف، صفحہ:405۔

[2]...لطائف المعارف، صفحہ:405۔

[3]...لطائف المعارف، صفحہ:406۔