Maut Ka Aakhri Qasid

Book Name:Maut Ka Aakhri Qasid

جاتے ہیں *ہوائی فائرنگ ہوتی ہے *منچلے نوجوان سٹرکوں پر اُودھم مچاتے ہیں *کئی نوجوان تَو وَن وِیلنگ (One Wheeling)  کرتے ہوئے موت کے گھاٹ بھی اُتر جاتے ہیں *یونہی نیو ائیر نائٹ(New Year Night)کے نام پر ہونے والے فنکشنز (Functions) میں کئی افراد زہریلی شراب پی کر یا ہوائی فائرنگ کے سبب یا آتش بازی کے نتیجے میں آگ میں جھلس کر بھی موت کے گھاٹ اُترتے ہیں۔

زِندگی کم ہونے  پر خوشیاں منانے والےعجیب لوگ

علّامہ اِبْنِ رجب حنبلی  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ    فرماتے ہیں: اے سال گزرنے پر خوشیاں منانے والو! تم اَصْل میں اپنی زِندگی گھٹنے پرخوش ہو رہے ہو۔([1])مزید فرماتے ہیں: اے وہ شخص! جس کا ایک کے بعد ایک سال گزرتا جا رہا ہے مگر وہ خوابِ غفلت سے بیدار نہیں ہوتا، اے وہ شخص! جس کا سال گزر گیا مگر ابھی تک گُنَاہوں کے سمندر میں ڈوبا ہوا ہے،([2])   روزِ قیامت جب تم اللہ پاک کے حُضُور حاضِر کئے جاؤ گے تو تمہارے پاس کیا بہانہ ہو گا؟ اس غفلت  اور گُنَاہوں بھری زِندگی کا کیا عُذْر پیش کرو گے...!!

بہتر کون...؟

ترمذی شریف میں ہے، اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کی خدمت میں سُوال ہوا: اَیُّ النَّاسِ خَیْرٌ؟ یعنی بہترین آدمی کون ہے؟ فرمایا: مَنْ طَالَ عُمْرُہٗ وَ حَسُنَ عَمَلُہٗ جس کی عمر لمبی اور اَعْمَال اچھے ہوں۔ پھر پوچھا گیا: اَیُّ النّاسِ شَرٌّ ؟ سب سے بُرا بندہ


 

 



[1]... لطائف المعارف، صفحہ:405۔

[2]... لطائف المعارف، صفحہ:407۔