Share this link via
Personality Websites!
تک کہ آپ کا وِصال ہو گیا۔([1])
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!ہمارے اَسْلاف، بزرگانِ دِین، اللہ پاک کے ان نیک بندوں کی سوچ کیسی پاکیزہ تھی، یہ عبرت و نصیحت (Advice)حاصِل کیا کرتے تھے،دیکھئے! حضرت اِیَاس بن قَتَا دہ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے داڑھی مبارک میں ایک سفید بال دیکھا، بس یہ ایک سفید بال ہی ان کو نصیحت کے لئے کافِی ہو گیا، آپ نے اس سے عبرت پکڑی، نصیحت حاصِل کی اور عِبَادت میں مَصْرُوف ہو گئے۔
آہ!ہم پر غفلت طارِی رہتی ہے،ہم نصیحت حاصل نہیں کرتے ہم نگاہِ عِبْرت سے محروم ہیں۔ کائنات کا ذَرَّہ ذَرَّہ ہمیں پیغامِ فنا دے رہا ہے،یہ اُٹھتے جنازے، قبرستان کی بڑھتی آبادی،ڈھلتی جوانی، یہ گزرتے دِن،ڈھلتی چاندنی،ان سب میں عِبْرت ہے، یہ سب چیزیں ہمیں بتا رہی ہیں کہ اے غافِل انسان! موت آنے والی ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ رسول!قرآنِ کریم نے ہمیں جگہ جگہ عِبْرت لینے کی ترغیب دِلائی ہے۔ پارہ:18، سورۂ نُور، آیت:44 میں اللہ پاک فرماتا ہے:
یُقَلِّبُ اللّٰهُ الَّیْلَ وَ النَّهَارَؕ-اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ
ترجَمہ کنز العرفان: اللہ رات اور دن کو
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami