Jadu Ki Mazammat

Book Name:Jadu Ki Mazammat

ایسا جادو سیکھتے جس کے ذریعے مرد اور اُس کی بیوی میں جُدائی ڈال دیں۔

مزید فرمایا:

وَ مَا هُمْ بِضَآرِّیْنَ بِهٖ مِنْ اَحَدٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِؕ- (پارہ:1، سورۂ بقرہ:102)

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:حالانکہ وہ اس کے ذریعے کسی کو  اللہ  کے حکم کے بغیر کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے تھے۔

یعنی جادُو میں تاثِیْر ہے، جب یہ لوگ جادُو کرتے تھے تو اس کا اَثَر نکلتا تھا مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ جادُو خوبخود ہی اَثَر رکھتا ہے، نہیں...!! بلکہ جادُو کے اندر بھی اَثَر  اللہ  پاک کی اجازت ہی سے آتا ہے، جیسے بندہ کھانا کھائے تو  اللہ  پاک کے حکم سے پیٹ بھر جاتا ہے، کسی کو چاقُو ماریں تو  اللہ  پاک کے حکم سے زخم لگ جاتا ہے، یونہی جب یہ لوگ جادُو کرتے، منتَر کرتے تو  اللہ  پاک کے اِذْن سے اُس کا اَثَر ہوتا اور سامنے والے کو نقصان پہنچتا تھا۔([1])

 اللہ  پاک نے فرمایا:

وَ یَتَعَلَّمُوْنَ مَا یَضُرُّهُمْ وَ لَا یَنْفَعُهُمْؕ-وَ لَقَدْ عَلِمُوْا لَمَنِ اشْتَرٰىهُ مَا لَهٗ فِی الْاٰخِرَةِ مِنْ خَلَاقٍ ﳴ وَ لَبِئْسَ مَا شَرَوْا بِهٖۤ اَنْفُسَهُمْؕ-لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ(۱۰۲)(پارہ:1، سورۂ بقرہ:102)

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:اور یہ ایسی چیز سیکھتے تھے جو انہیں نقصان دے اور انہیں نفع نہ دے اور یقیناً اُنہیں مَعْلُوم ہے کہ جس نے یہ سودا لیا ہے آخرت میں اس کا کچھ حصہ نہیں اور انہوں نے اپنی جانوں کا کتنا بُرا سودا کیا ہے، کیا ہی اچھا ہوتا اگر یہ جانتے۔


 

 



[1]...تفسیر صراط  الجنان، پارہ:1، سورۂ بقرہ، زیرِآیت:102، جلد:1، صفحہ:180۔