Book Name:Jadu Ki Mazammat
سُبْحٰنَ اللہ ! اس سے 2باتیں مَعْلُوم ہوئیں: ایک یہ کہ جادُو کا اَثَر ہوتا ہے۔ دوسری یہ کہ جادُو ٹُونا ضرور گُنَاہ ہے۔ البتہ! قرآنی آیات وغیرہ کے ذریعے رُوحانی عِلاج کرنا بالکل جائِز بلکہ اَحادیث سے ثابِت ہے۔
لہٰذا ہمیں چاہیے کہ کوئی بھی مسئلہ، پریشانی ہو تو روحانی عِلاج کیا کریں۔ قرآنی آیات، کلمہ شریف وغیرہ یا ان کے نقش والے تعویذ استعمال کیا کریں۔ اس کی بَرَکت سے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! شفا نصیب ہو گی، مشکلات اور پریشانیاں حل ہوں گی۔ اگر خُدانخواستہ جادُو وغیرہ کا مسئلہ ہو جائے تو اس کے لیے بھی روحانی عِلاج کروانا چاہیے۔
دعوت اسلامی کا ایک شعبہ ہے: روحانی علاج۔ جہاں پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی دُکھیاری اُمّت کی غمخواری کے لیے روحانی علاج کیا جاتا ہے، جس میں شرعی اُصولوں کے مُطَابِق *پریشانیوں *بے روزگاریوں *جنّات * جادو * اور مختلف مسائل کا حل کیا جاتا ہے *مشکلات کی کاٹ *اِستخارہ *اَوْرَاد و وَظائف بتائے جاتے ہیں، پاکستان بھر میں تقریبا 31 سو سے زائد مقامات اور پاکستان سے باہر 43 ممالک میں 6 سو کے قریب مقامات پر روحانی علاج کی سہولت فی سبیلِ اللہ حاصل کر سکتے ہیں۔ اَلحمدُ لِلّٰہ! دنیا بھرمیں 4 سو سے زائد مقامات پر اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار روحانی علاج کے بستے بھی لگتے ہیں، جن پر روحانی علاج کرنے اور کروانے والی صرف اسلامی بہنیں ہی ہوتی ہیں، مرد نہیں ہوتے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد