Jadu Ki Mazammat

Book Name:Jadu Ki Mazammat

پتا چلا؛ ہر عِلْم ہی فضیلت والا ہو، یہ ضروری نہیں ہے، بعض عُلُوم نقصان دِہ بھی ہوتے ہیں۔

زہریلے پھل والا درخت

 اللہ  پاک کے نبی، حضرت عیسیٰ  علیہ السَّلام  فرماتے ہیں: دُنیا میں درخت کتنے زیادہ ہیں...!! مگر سارے درخت پھل نہیں دیتے اور جو پھل دیتے ہیں، ان میں سے سب کے پھل میٹھے نہیں ہوتے (بعض پھل زہریلے بھی ہوتے ہیں)، یہی حال عِلْم کا بھی ہے، سب عِلْم فائدہ نہیں دیتے، بعض نقصان بھی پہنچاتے ہیں۔([1])

بےفائدہ عُلُوم کی مثالیں

پیارے اسلامی بھائیو! ہمیں چاہیے کہ بےفائدہ عِلْم سے دُور رہا کریں۔ کتنی ایسی چیزیں ہیں جن کی طرف لوگ مائِل ہوتے ہیں، مگر اُن کو سیکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا، مثلاً *گانوں کے سُر تَال سیکھنا، اس کا کیا فائدہ ہے؟ ہاں! جو سیکھ لے وہ گانے باجے میں مَشْغُول ہو گیا تو نقصان کا سبب ضرور بن جائے گا *لوگ ناوِل پڑھتے ہیں، ڈائجسٹ پڑھتے ہیں، فُضول قصّے کہانیاں لکھی ہوتی ہیں، نہ ان سے کچھ سیکھنے کو ملتا ہے، نہ کوئی نتیجہ ہوتا ہے، محض بےفائدہ ہیں *یُونہی لوگ مختلف قسم کے کرتَب سیکھتے ہیں، حالانکہ ان کا کوئی فائدہ نہیں ہے *ایک تَو جادُو ہوتا ہے، بعض ٹَرِکْس(Tricks) ہوتی ہیں، جو لوگ محض نظر بندی کے طَور پر کرتے ہیں، یہ بھی ظاہِر ہے بےفائدہ ہی ہے، سیکھنے کی حاجت نہیں ہے، ان کو سیکھنے کی ہزاروں میں فیسیں بھی ہوتی ہیں، لوگ فیس دیتے ہیں، سیکھتے


 

 



[1]...احیاء العلوم الدین، کتاب العلم، الباب الثالث فیما یعدہ العامۃ ...الخ، جلد:1، صفحہ:49۔