Jadu Ki Mazammat

Book Name:Jadu Ki Mazammat

کرنا  (3):زِنا  (4):جادو  (5):میدان سے بھاگنا (6):سُوْد کھانا اور (7):یتیم کا مال (ناجائز طریقے سے) کھانا ۔([1])

جادُو کے مُتَعلِّق  کچھ وضاحتیں

پیارے اسلامی بھائیو!  یہاں جادُو کے تَعلُّق سے کچھ اَہَم باتیں سمجھنے کے لائق ہیں: 

(1):جادُو میں اَثَر ہوتا ہے

پہلی بات تَو یہ یاد رکھیے کہ جادُو میں اَثَر ہوتا ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ جادُو کی کوئی حقیقت ہی نہ ہو، اس کی حقیقت ہے اور اِس کی حقیقت کو ماننا ضروری ہے کیونکہ قرآنِ کریم میں اس کا بیان آیا ہے۔ ہاں! یہ بات ہے کہ جیسے کھانے میں پیٹ بھرنے کی*آگ میں جلانے کی *چاقُو میں کاٹنے کی تاثِیر  اللہ  پاک ہی پیدا فرماتا ہے، یونہی جادُو میں اَثَر بھی  اللہ  پاک کے حکم ہی سے آتا ہے۔ خُود منتَروں اور ستاروں کی چالوں کی ذاتی کوئی تاثِیر نہیں ہوتی۔

(2):جادُو اور کرامت میں فرق

دوسری بات جو سمجھنے کی ہے، وہ یہ کہ جادُو اور کرامت میں فرق کیا ہے؟ دیکھیے! *جادُو گَر جادُو کے زَور سے ہَوا میں اُڑ لیتا ہے، بعض اَوْلیائے کرام کی کرامت بھی ہے کہ وہ ہوا میں اُڑ لیتے تھے *جادُو گَر جادُو کے زَور سے سبزے اُگا لیتا ہے، بعض اَوْلیائے کرام کی کرامت ہے کہ جہاں سے گزر جاتے، سبزہ اُگا جاتے تھے۔ یونہی حضرت موسیٰ  علیہ السَّلام  اور جادوگروں کا واقعہ مشہور ہے، قرآنِ کریم میں بھی ہے، جادُو گروں نے جادُو کے زَور سے رسیوں کو سانپ بنا دیا تھا اور حضرت موسیٰ  علیہ السَّلام  نے اپنے معجزہ سے چھڑی کو بڑا


 

 



[1]... الکفایہ فی معرفۃ اصول علم الروایۃ ،  باب ما جاء عن رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ...الخ، صفحہ:105۔