Book Name:Jadu Ki Mazammat
قتل نہیں کر سکتے، چَور کو خُود سزا نہیں دے سکتے بلکہ عدالت فیصلہ کرتی ہے، تب سزا دِی جاتی ہے، یونہی جادُو گَر کو بھی یہ سزا عدالت اور اِنتظامی اِدارے ہی دے سکتے ہیں۔
(2): ایک اور حدیثِ پاک میں ہے:
لَا يَنْظُرُ اللهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ اِلٰى مَانِعِ الزَّكَاةِ وَلَا اِلَى آكِلِ مَالِ الْيَتِيْمِ وَلَا اِلَى سَاحِرٍ وَلَا اِلَى غَادِرٍ
ترجمہ: اللہ پاک قیامت والے دن *زکوٰۃ نہ دینے والے *یتیم کا مال کھانے والے *جادو کرنے والے اور *دھوکے باز کی طرف نظرِ رحمت نہیں فرمائے گا۔([1])
(3): مسندِ امام اَحْمد میں حدیث ہے:
ثَلَاثَةٌ لَا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ
ترجمہ: 3طرح کے لوگ جنت میں داخل نہیں ہوگے!
(1):مُدْمِنُ الْخَمْرِ شراب کا عادی
(2): وَقَاطِعُ الرَّحْمِ قطع تعلقی کرنے(رشتےتوڑنے) والا
(3): وَمُصَدِّقٌ بِالسِّحْرِ جادو کی تصدیق کرنے والا (یعنی جادو کو حلال سمجھنے والا)۔([2])
(4): اللہ پاک کے آخری نبی رسول ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا فرمان ہے:
الْكَبَائِرُ سَبْعٌ، اَلشِّرْكُ بِاللَّهِ، وَعُقُوقُ الْوَالِدَيْنِ، وَالزِّنَا، وَالسِّحْرُ، وَالْفِرَارُ مِنَ الزَّحْفِ، وَاَكْلُ الرِّبَا، وَاَكْلُ مَالِ الْيَتِيمِ
ترجمہ: گناہِ کبیرہ 7ہیں:(1): اللہ پاک کے ساتھ شریک ٹھہرانا (2):والدین کی نافرمانی