Book Name:Jadu Ki Mazammat
نہیں ہوتی، دِن ہو یا رات ہو، صبح ہو یا شام ہو، چاند چودھویں کا ہو یا پہلی کا، وَلی جب کرامت ظاہِر کرے، تبھی ہو جاتی ہے۔
(4):اِنَّ السَّاحِرَ یَفْسِقُ وَ یَتَّصِفُ بِالرِّجْسِ
ترجمہ: جادُو گر فاسِق بھی ہوتا ہے اور گندہ پلندہ بھی ہوتا ہے۔
جب تک جادُو گر گندگی نہیں اپنا لیتا، تب تک جادُو کر نہیں سکتا، جبکہ کرامت ولیوں سے ظاہِر ہوتی ہے اور یہ اِنتہائی پاکیزہ، خوشبوؤں سے مُعَطَّر، پاک صاف رہنے والے ہوتے ہیں۔([1])
(5): جادو میں نظر بندی ہوتی ہے جبکہ کرامت میں ایسا نہیں ہوتا۔([2])
(3):جادُو سے بچنے کے طریقے
پیارے اسلامی بھائیو! جادُو میں اَثَر تو ہے، اس سے ہم نے بچنا کیسے ہے؟ یہ بھی سُن لیجیے! *آیتُ الکرسی جو قرآنِ کریم کی ایک عظیم آیت ہے، تیسرے پارے میں ہے، یہ پڑھ کر اپنے ہاتھوں پر دَم کیجیے! سارے جسم پر پھیر لیجیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! جادُو سے محفوظ رہیں گے۔([3]) *حدیثِ پاک میں اِرْشاد ہوا: جو صُبح کو عجوہ کھجور کے 7 دانے کھا لے، وہ جادُو سے محفوظ رہتا ہے۔([4]) *اسی طرح قرآنِ کریم کی آخری 2سُورتیں؛ سُوْرَۂ فَلَق اور سُوْرَۂ وَالنَّاس بھی جادُو کا بہترین تَوڑ ہیں۔
یہ دونوں سُورتیں تَو اُتری ہی جادُو تَوڑنے کے لیے ہیں۔