Book Name:Jadu Ki Mazammat
روحانی علاج اور استخارہ ایپلی کیشن
اسی طرح روحانی علاج اور استخارہ Online rohani ilaj & istikhara ۔ کے نام سے دعوت اسلامی کی ایک موبائل ایپلی کیشن بھی ہے، اس کے ذریعے آپ *آن لائن استخارہ کروا سکتے ہیں *بیماری، نظرِ بد، جادُو، آسیب وغیرہ مسائِل کے حل کے لئے فِیْ سبیلِ اللہ تعویذات حاصِل کر سکتے ہیں *اور آن لائن کاٹ بھی کروا سکتے ہیں۔
مزید اس ایپلی کیشن میں *بیماری *غربت *غم، پریشانی *اور آفات و بلیات (Misfortunes)وغیرہ سے حفاظت کے مختلف اوراد و وظائِف بھی شامِل ہیں۔ اپنے اسمارٹ فون میں یہ اپیلی کیشن ڈاؤن لوڈ کر لیجئے! خود بھی فائدہ اٹھائیے اور دوسروں کو ترغیب بھی دلائیے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:
(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)
مسئلہ: ڈیڑھ فُٹ لمبی اور اُنگلی کے برابر موٹی چیز ہی سُتْرہ ہو سکتی ہے۔
وضاحت: بعض افراد کو دیکھا گیا ہے، نمازی کے آگے سے گزرنے کے لیے مسجد کی ٹوپی وغیرہ رکھ کر گزر جاتے ہیں، یار رکھیے! یہ چیزیں سُتْرہ بننے کی صلاحیت نہیں رکھتیں، درست مسئلہ سماعت فرمائیں: سُتْرے کے طور پر رکھی ہوئی چیز کی لمبائی میں کم از کم ڈیڑھ فُٹ اور موٹائی یا چوڑائی ایک اُنگلی کے برابر ہونا ضَروری ہے۔ یہ ٹوپی