Jadu Ki Mazammat

Book Name:Jadu Ki Mazammat

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:اور یہ ایسی چیز سیکھتے تھے جو انہیں نقصان دے اور انہیں نفع نہ دے اور یقیناً اُنہیں مَعْلُوم ہے کہ جس نے یہ سودا لیا ہے، آخرت میں اس کا کچھ حصہ نہیں۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

جادُو کی ابتدا کیسے ہوئی...؟

پیارے اسلامی بھائیو! حضرت سُلَیْمان  علیہ السَّلام   اللہ  پاک کے نبی ہیں، بہت اُونچی شان والے ہیں، آپ وہ شان والے نبی ہیں، جنہیں  اللہ  پاک نے بےمثال بادشاہت عطا فرمائی۔ آپ  علیہ السَّلام  کی حکومت صِرْف اِنسانوں پر نہیں بلکہ جنّات پر بھی تھی، چِرند، پَرِنْد، ہوا، بادَل سب آپ کے زَیْرِ فرمان تھے۔

آپ  علیہ السَّلام  کے زمانہ شریف میں جنّات سے مختلف کام لیے جاتے تھے، یہ عمارتیں بھی بناتے تھے،  نہریں کھودتے، قلعے بناتے اور بھی بہت سارے کام کیا کرتے تھے۔ اس لیے جنّات کی اِنسانوں کے ساتھ ملاقات وغیرہ عام رہتی تھی۔

جنّات بعض دفعہ عجیب عجیب کرتَب کرتے، انسان دیکھتے تو حیران ہوتے، پوچھتے: تم ایسا کیسے کر لیتے ہو...؟ جنّات کہتے: ہمیں منتر آتے ہیں، فُلاں منتر کریں تو یہ طاقت آجاتی ہے، فُلاں منتر کریں تو وہ طاقت مِل جاتی ہے۔

یہ بڑی دِل چسپی والی چیز تھی، لہٰذا اِنسان اُن سے منتَر سیکھتے، جب وہ منتر کرتے تو جنّات  نگاہوں سے اَوْجھل ہو کر وہ کام کر دیتے، لوگوں کو یقین ہونے لگا کہ اس منتر میں واقعی بڑی تاثِیر ہے۔ یُوں لوگوں میں منتَر عام ہونے لگے، جو بھی کوئی منتَر سیکھتا، اُسے لکھ