Book Name:Imam Hussain Ke 5 Ausaf
افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! ٭عِلْم حاصل کرنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا ٭ با اَدب بیٹھوں گا ٭دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا ٭اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا ٭جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! مُحَرَّم شریف کا مُبارَک مہینا اپنی برکتیں لُٹا رہا ہے٭ اَہْلِ بیتِ پاک بالخصوص امامِ عالی مقام، امام حُسَین رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ اور آپ کے باوَفا ساتھیوں کی یاد کے دِن ہیں٭عاشقانِ رسول کے دِل اَہْلِ بیتِ پاک کی قربانیوں کی یاد سے تازہ ہیں٭ہم الحمد للہ ! حُسَینی ہیں، ذِکْرِ کربلا کرتے بھی ہیں، سنتے بھی رہتے ہیں، آج اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! ہم امامِ عالی مقام، امام حُسَین رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ کا ٭ذَوقِ عِبَادت ٭آپ کی قرآن و حدیث ٭اور شریعتِ مُطَہَّرہ سے محبّت و اُلفت وغیرہ کا بیان سُنیں گے۔ آئیے! اس سے پہلے ایک ایمان افروز حدیثِ پاک اور اس کی مختصر شرح سُنتے ہیں:
عظیمِ مُحَدِّث امام طَبرانی رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ معجمِ کبیر میں ذِکْر کرتے ہیں۔ حضرت عبد اللہ بن عبّاس رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ جو صحابئ رسول بھی ہیں، عالِمِ قرآن بھی ہیں، سُلطان ُالْمُفَسِّرِین بھی ہیں، آپ فرماتے ہیں: ایک مرتبہ عصر کی نماز کا وقت تھا، سرکارِ عالی وقار، مکی مَدَنی تاجدار صَلَّی