Book Name:Imam Hussain Ke 5 Ausaf
ہوئی ہے اور قربان جائیے! اس عظیمُ الشان اجتماعِ پاک کا عنوان کیا ہے؟ فضائِلِ حَسَنینِ کریمینرَضِیَ اللہ عنہ....!!
سُبْحٰنَ اللہ ! کیا شان ہے ان 2مقدّس شہزادوں کی...!! اب آگے حدیث شریف سنیئے! رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے دونوں شہزادوں کو ابھی تک کندھوں پر بٹھایا ہوا ہے، اسی حالت میں صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم سے مخاطِب ہوئے، فرمایا: اے لوگو! اَلَا اُخْبِرُکُمْ بِخَیْرِ النَّاسِ جَدًّا وَ جَدَّۃً کیا میں تمہیں ان کے بارے میں نہ بتاؤں ، جن کے نانا اور نانی تمام لوگوں کے نانا اور نانی سے بہتر ہیں؟ پِھر فرمایا: اَلَا اُخْبِرُکُمْ بِخَیْرِ النَّاسِ عَمًّا وَ عَمَّۃً؟ کیا میں تمہیں اُن کے بارے میں نہ بتاؤں ، جن کے چچا اور پُھوپھی تمام لوگوں کے چچا اور پُھوپھی سے بہتر ہیں؟ اَلَا اُخْبِرُکُمْ بِخَیْرِ النَّاسِ خَالًا وَ خَالَۃً؟ کیا میں تمہیں اُن کے بارے میں نہ بتاؤں ، جن کے ماموں اور خالائیں تمام لوگوں کے ماموں اور خالاؤں سے بہتر ہیں؟ اَلَا اُخْبِرُکُمْ بِخَیْرِ النَّاسِ اَبًّا وَ اُمًّا؟ کیا میں تمہیں اُن کے بارے میں نہ بتاؤں جن کے والِد اور والدہ نہایت ہی افضل ترین ہیں؟
آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ لگاتار یہ سُوالات کرتے رہے، پِھر خُود ہی ان کا جواب دینا شروع کیا، فرمایا: ہُمَا الْحَسَنُ وَ الْحُسَینُ...!! اے لوگو! سُن لو...!! وہ خُوش نصیب جن کا میں ذِکْر کر رہا ہوں، وہ کوئی اَور نہیں یہ 2 شہزادے حَسَن اور حُسَین ہیں (جو اس وقت میرے کندھوں پر سُوار ہیں اور تم ان کی زیارت کر رہے ہو)۔
آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اپنا بیانِ ذیشان جاری رکھتے ہوئے فرمایا: ٭جَدُّهُمَا رَسُولُ اللهِ ان کے نانا اللہ پاک کے رسول (صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم)ہیں ٭جَدَّتُهُمَا خَدِيجَةُان کی نانی جان خدیجۃُ الکبریٰ (رَضِیَ اللہ عنہا )ہیں٭اُمُّهُمَا فَاطِمَةُ بِنْتُ رَسُولِ اللهِ ان کی اَمِّی جان رسولِ دوجہاں