Book Name:Imam Hussain Ke 5 Ausaf
فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
وہ جنّت میں ہمارے ساتھ ہو گا...!!
امامِ عالی مقام، امام حُسَین رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ کا فرمانِ عالی شان ہے: جو ہم سے دُنیا کی خاطِر محبّت کرتا ہے تو بیشک دُنیا دار تو کسی بھی نیک یا بَد سے محبّت کر لیتا ہے، ہاں! جو ہم سے صِرْف و صِرْف اللہ پاک کی رضا کی خاطِر محبّت کرتا ہے، وہ اور ہم قیامت کے دِن ایسے ایک ساتھ ہوں گے، یہ کہہ کر آپ نے شہادت کی اور اس کے ساتھ والی انگلی کو مِلا دیا۔([1])
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
امام حُسَیْن رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ کا مختصر تَعَارُف
٭سلطانِ کربلا، سَیِّدُ الشُّہَداء، امامِ عالی مقام، امامِ عرش مقام، امام حُسَیْن رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ نواسۂ رسول ہیں ٭مولائے کائنات، مولا علی اور جگرِ گوشۂ رسول، سیدہ فاطمہ بتولرَضِیَ اللہ عنہا کے شہزادے ہیں ٭امام حُسَین رَضِیَ اللہ عنہ5 شعبان، سَن 4 ہجری کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے ٭پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے آپ کا نام: حُسَیْن اور شبیر رکھا ٭امام حسین رَضِیَ اللہ عنہکی کنیت:ابو عبد اللہ ہے ٭لقب: سِبْطِ رسول (رسولِ پاک صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے نواسے) اور رَیْحَانَۃُ الرَّسُول (یعنی رسول اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے پھول) ہے([2])
امام حُسَیْن رَضِیَ اللہ عنہاپنے 72 وفادار رُفقا کے ساتھ، 10 مُحَرَّم شریف، سن 61 ہجری کو میدانِ کربلا میں یزید پلید کے خِلاف ٭حق کی آواز بلند کرتے ہوئے٭نانا کے دِین پر پہرا دیتے ہوئے٭ظُلْم سہتے ہوئے٭دُکھ اور غم کے پہاڑ کے سامنے ثابِت قَدم رِہ