Imam Hussain Ke 5 Ausaf

Book Name:Imam Hussain Ke 5 Ausaf

کی بات ہے! آج اَکثر مسلمانوں کو قرآن سمجھنا تو دُور کی بات درست طَور پر عربی لب و لہجے میں پڑھنا بھی نہیں آتا، ہزاروں نہیں لاکھوں ایسے ہیں جنہوں نے ناظرہ پڑھا تو ہوگا مگر درست تجوید کے ساتھ نہیں پڑھتے، صَاد کو سِین پڑھتے ہیں، عین کو ہمزہ پڑھتے ہیں، حَاء کو ھَا پڑھتے ہیں، قاف کو کاف پڑھتے ہیں اور بہت ساری ایسی غلطیاں کر رہے ہوتے ہیں جن سے معنیٰ بدل جاتے ہیں، سُورۂِ فاتحہ اور سُورۂِ اِخْلاص بھی بہت ساروں کو درست پڑھنی نہیں آتی، جب غلط پڑھتے ہیں، معنیٰ بدل جاتے ہیں تو یُوں پڑھنے سے نماز بھی نہیں ہوتی...!

اب کیا کریں؟ اَلحمدُ لِلّٰہ ! دعوتِ اسلامی ہے، اللہ  پاک عاشقانِ رسول کی اس پیاری تحریک کو آباد رکھے، دعوتِ اسلامی والے مدرسۃ المدینہ بالغان لگاتے ہیں، اس میں شرکت کیجئے! قرآنِ کریم دُرُست پڑھنا آجائے گا ٭بعدِ فجر تفسیر سننے سُنانے کے حلقے لگتے ہیں،اس میں شرکت کیجئے! ٭تفسیر ِصراطُ الجنان پڑھیئے! ٭تفسیر ِتعلیم القرآن پڑھیئے! ٭نُورُ العرفان پڑھیئے! ٭خزائنُ العرفان پڑھیئے! اِنْ شَآءَ اللہ  الْکَرِیْم! قرآنِ کریم کی کچھ نہ کچھ سمجھ آجائے گی ٭مدنی قافلوں میں سَفَر فرمایا کیجئے! ٭نیک اَعْمال پر عمل کیا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہ  الْکَرِیْم!قرآنِ کریم پر عَمَل کرنا نصیب ہو جائے گا۔

(3):سُنّتوں سےامام حُسَین کی محبّت

پیارے اسلامی بھائیو! امام عالی مقام،امام حُسَین رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہُ کی سیرتِ پاک کا ایک نمایاں پہلو یہ بھی ہے کہ آپ سُنّت سے بہت محبّت کرتے تھے،اپنے نانا جان کی پیروی کرنا،آپ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اداؤں کو اپنانا اور جتنا ہو سکے آپ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مُشابَہَت اختیار کرنا آپ کو بہت پسند تھا۔ حضرت سفیان رَحمۃ اللہ  عَلَیْہ فرماتے ہیں: میں نے عبید اللہ  رَحْمَۃُ اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ  سے