Imam Hussain Ke 5 Ausaf

Book Name:Imam Hussain Ke 5 Ausaf

کیا حکمت ہے؟ اب امامِ عالی مقام رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہُ کا جواب سُنئے! فرمایا: اللہ  پاک کا ارشاد ہے:

وَ اِذَا حُیِّیْتُمْ بِتَحِیَّةٍ فَحَیُّوْا بِاَحْسَنَ مِنْهَاۤ اَوْ رُدُّوْهَاؕ-اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ حَسِیْبًا(۸۶)       (پارہ؛5،سورۂِ النساء:86)

تَرْ جمۂ کَنْزُالعِرْفان:اور جب تمہیں کسی لفظ کے ساتھ سلام کیا جائے تو تم اس سے بہتر لفظ سے جواب دو  یا وہی لفظ کہہ دو۔بیشک اللہ  ہر چیز پر حساب لینے والا ہے

اس آیت میں اللہ  پاک نے حکم دیا ہے کہ سلام کرنے والا جن لفظوں سے سلام کرے، تم اس سے بہتر انداز پر جواب دو! مُعَاملہ یہ ہے کہ اس کنیز نے جتنے خُوبصُورت طریقے سے سلام کیا ہے، مجھ پر حق تھا کہ اس سے بہتر جواب دیتا مگر اس سے بہتر جواب لفظوں میں تو ہو نہیں سکتا تھا، لہٰذا میں نے اسے آزاد کر دیا۔([1])

سُبْحٰنَ اللہ !کیا شان ہے امام حُسَین رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہُ کی...!! قرآنِ کریم پر نظر دیکھئے کیسی کمال کی ہے...!! یہ بھی آپ کا علمی کمال ہے کہ آپ بات بات پر آیاتِ قرآنی پڑھا کرتے تھے،قرآنی آیات کے ذریعے نصیحتیں فرمایا کرتے تھے،اب ہم ذرا غور کر لیں، ہمیں کتنی آیات یاد ہیں؟ روز مرّہ کے مُعَاملات میں ہمیں کب کب کوئی آیت یاد آجاتی ہے؟ قرآنِ کریم کی 6 ہزار سے زیادہ آیتیں ہیں،ہم سب غور کریں کہ ان 6 ہزار سے زیادہ آیات میں سے میرا کتنی آیات پر عَمَل ہے؟

مشکل سُوال ہے۔ جب آیتیں یاد ہی نہیں ہیں،ان کا ترجمہ اور تفسیر ہی معلوم نہیں ہے تو عَمَل کیسے کریں گے؟ دیکھئے! ہم اَلحمدُ لِلّٰہ  ! مسلمان ہیں۔ ایک مسلمان کے لئے سب سے اَہَم ترین کتاب قرآن ہی ہے، اس کے عِلاوہ کوئی دوسری بات تو ہو ہی نہیں سکتی مگر کتنے افسوس


 

 



[1]...کتاب ُالشُعَب، فصل رابع، سخاء الحسین و کرمہ، صفحہ :100۔