2 Khatarnak Bhediya

Book Name:2 Khatarnak Bhediya

بکری کو کھا سکے گا مگر بکریوں کا  رکھوالا موجود نہیں ہے ،  بھیڑیوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے ،  وہ بالکل بےخوف ہو کر بکریوں پر  حملہ(Attack )  کریں گے ،  نہ جانے کتنی بکریوں کو زخمی کر ڈالیں گے اور نہ جانے کتنی بکریوں کی جان لے لیں گے ۔  

غرض یہ بُھوکے بھیڑئیے !  بکریوں کے رَیْوَڑ کو جتنا نقصان پہنچائیں گے ،  جتنی تباہی مچائیں گے ،  مال   اور جاہ (یعنی  عزَّت و منصب )  کی محبت وہ خطرناک بھیڑئیے ہیں ،  جو اُن بھوکے بھیڑیوں سے بھی کہیں بڑھ کر انسان کے دِین میں تباہی مچا دیتے ہیں ۔  

 اللہ اکبر !  پیارے اسلامی بھائیو !  غور فرمائیے !  ہمارے کریم آقا ،  رحیم آقا ،  مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ  نے کیسی زبردست مثال(Example )  دےکر ہمیں سمجھایا ہے کہ اے میرے غُلامو !  اے اُمّتیو !  مال کی محبّت اور جاہ و عِزَّت کی چاہت تمہارے دِین و ایمان کے لئے انتہائی خطرناک ہیں ،  یہ تمہیں دُنیا و آخرت میں برباد کر کے رکھ دیں گی ،  لہٰذا اِن سے بچتے رہو !  !

حُبِّ مال و حُبِّ جاہ دِل میں نفاق پیدا کرتے ہیں

ایک حدیثِ پاک میں ہے: مال کی محبّت اور جاہ و عِزَّت کی چاہت دِل میں ایسے نِفاق پیدا کرتے ہیں ،  جیسے پانی سبزی(Vegetable )   اُگاتا ہے ۔  ([1] )

 اللہ پاک  ہمیں حُبِّ جاہ و حُبِّ مال کی آفت سے محفوظ فرمائے ۔  آمین بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ  ۔    

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]... الزواجر عن اقتراف الکبائر  ،  الکبیرة الثالثۃ والخمسون بعد المائتین ،  جلد:2 ،  صفحہ:44 ۔