2 Khatarnak Bhediya

Book Name:2 Khatarnak Bhediya

والوں کو نیکی کی دعوت دینے اور گھر میں دینی ماحول بنانے میں کافی مدد ملے گی اور ان شاء اللہ سارے کا سارا گھر دینی ماحول سے وابستہ اور نیکی کے راستے پر گامزن ہوجائے گا ۔

نیک اعمال(Naik Amal )  موبائِل ایپلی کیشن

پیارے اسلامی بھائیو ! نیک بننے اور نیک اعمال میں اضافے کے لئے دعوتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائِل ایپلی کیشن جاری کی ہے ،  جس کا نام ہے: نیک اعمال (Naik Amal )  یہ ایپلی کیشن اپنے موبائل میں انسٹال کر لیجئے ،  اس ایپلی کیشن میں: اسلامی بھائیوں ،  اسلامی بہنوں اور طالب علموں کے لئے الگ ،  الگ رسائل موجود ہیں  * اس کو6مختلف زبانوں  * انگریزی  * اردو  * ہندی  * بنگلہ *  گجراتی اور  * سندھی میں استعمال کیا جا سکتا ہے  * اس میں مختلف نیک اَعْمَال پر مبنی سُوالات دئیے گئے ہیں  * ہر سُوال کے نیچے 30 خانے ہیں  ،  روزانہ اپنی مرضی کا کوئی بھی وقت مقرر کر کے اپنے اَعْمَال کا جائزہ لیجئے  ،  اس کے مُطَابق زِندگی گزارئیے ،  اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! اس کی برکت سے گُنَاہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کا ذہن بنے گا ،  دِل کی پاکیزگی ملے گی اور کردار اُجلا اُجلا  ،  نکھرا نکھرا ،  خوبصُورت ہو جائے گا ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                                      صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

چھینکنےکی سُنّتیں اور آداب

پیارے اسلامی بھائیو  ! آئیے ! شیخ طریقت ،  امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کے رسالے” 101مدنی پھول“ سے چھینکنے کی چند سنتیں و آداب سُنتے ہیں: