Book Name:2 Khatarnak Bhediya
کنجوسی کی ، مال کی اس انتہائی محبّت نے انہیں گُنَاہوں پر اُبھارا تو یہ گُنَاہوں کی دلدل میں جا گِرے ۔ ([1] ) مُسْلِم شریف کی روایت میں ہے: شُحُّ (یعنی مال کی انتہائی محبّت ) نے تم سے پہلوں کو قتل پر اُبھارا تو انہوں نے قتل کئے اور حرام کو حلال ٹھہرانے لگے ۔ ([2] )
شُحُّ اور ایمان ایک دِل میں جمع نہیں ہوتے
حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے ، اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: شُحُّ (یعنی مال کی انتہائی محبّت ) اور ایمان کسی بندے کے دل میں جمع نہیں ہو سکتے ۔ ([3] )
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! ہم نے ابتدا میں حدیثِ پاک سُنی ، سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ نے 2 چیزوں کو دِیْن کے لئے سخت خطرناک بتایا ، ان میں دوسری چیز ہے: حُبِّ جاہ یعنی مقام و مرتبہ اورعزّت و شہرت کی محبت ۔
حُبِّ جاہ محبّتِ مال سے زیادہ خطرناک ہے
عُلَما ئے کرام فرماتے ہیں: حُبِّ جاہ (یعنی مقام و مرتبہ کی محبت ) محبّتِ مال سے بھی بڑھ کر خطرناک ہے ، مال وہ چیز ہے ، جس کے لئے آدمی دَرْ دَرْ کی ٹھوکریں کھاتا ہے ، مال کے حُصُول کے لئے اپنا وقت ، اپنی طاقت ، گھر بار سے جُدائی سب کچھ برداشت کر لیتا ہے اور