Book Name:2 Khatarnak Bhediya
حُبّ جاہ دین کو برباد کر دیتی ہے
اے عاشقانِ رسول ! حُبّ جاہ یعنی عزّت و شہرت کی خواہش بہت بُرا وَصْف ہے ، ہمیں حُبّ جاہ سے بچنے کا حکم دیا گیا ہے ، البتہ ! اگر اللہ پاک کسی شخص کو خُود ہی شہرت عطا فرما دے ، اس کے دِل میں شہرت کی محبّت نہ ہو تو اس میں یقیناً حرج نہیں ، ہاں ! ایسے شخص کو بھی چاہئے کہ خُود پسندی کی آفت میں ہر گز مبتلا نہ ہو بلکہ خُود کو اللہ پاک کی خفیہ تدبیر سے ڈراتا رہے ۔ حضرت بشر حافِی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: مَیں کسی ایسے شخص کو نہیں جانتا جو اپنی شہرت چاہتا ہو اور اس کا دِین تباہ و برباد اور وہ خود ذلیل و خوار نہ ہوا ہو ۔ ([1] )
اللہ پاک ہمیں حُبّ جاہ اور حُبّ مال اور اس جیسی دوسری باطنی بیماریوں سے محفوظ فرمائے ۔ آمین بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ ۔
نیک عمل نمبر 23 کی ترغیب
پیارے اسلامی بھائیو ! اپنے دل سے مال اور منصب کی محبت کم کرنے اور عشقِ رسول کی محبت پانے کے لئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں خوب حصہ لیجئے ۔ مدنی قافلوں میں سفر اور نیک اعمال پر عمل کیجئے ۔ شیخ طریقت امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ ”72نیک اعمال“ پر عمل کرنے کی برکت سے نیکیاں کرنا آسان ہوجاتا ہے ، انہیں ”72 نیک اعمال“ میں سے ایک نیک عمل نمبر 23 یہ ہے کہ ” کیا آج آپ کے ہاں گھر درس ہوا؟ یا کسی عذر کی صورت میں آپ کی غیر موجودگی میں گھر درس کا سلسلہ ہوا؟“ اس نیک عمل پر عمل کرنے کی برکت سے اپنے گھر