Book Name:Tere Chehra e Noor Fiza Ki Qasam
کہنا صدقہ ہے * اللہ اکبر پڑھنا صدقہ ہے * اچھی بات کا حکم کرنا صدقہ ہے * بُری بات سے منع کرنا صدقہ ہے اور ان سب کی طرف سے نمازِ چاشت کی 2 رکعتیں کفایت کرتی ہیں۔ ( [1] ) ایک حدیث شریف میں ہے : جس نے چاشت کی 12 رکعتیں پڑھیں ، اللہ پاک اس کے لئے جنّت میں سونے کا محل بنائے گا۔ ( [2] )
وہ تو نہایت سستا سودا بیچ رہے ہیں جنّت کا
ہم مفلس کیا مول چکائیں ، اپنا ہاتھ ہی خالی ہے ( [3] )
سُبْحٰنَ اللہ ! اس سے معلوم ہوا؛ چاشت کا وقت بہت فضیلت والا ہے اور اللہ پاک نے اپنے محبوبِ کریم صَلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَ سلم کی شان بیان کرنے سے پہلے اس وقت کی قسم بھی ارشاد فرمائی ہے۔ لہٰذا ہمیں چاہئے کہ اس وقت نماز پڑھا کریں ، چاشت کے نوافِل ادا کیا کریں۔ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! بہت برکتیں نصیب ہوں گی۔
پیارےاسلامی بھائیو ! اللہ پاک نے سورۂ وَالضُّحٰی کے شروع میں 2 قسمیں ارشاد فرمائیں : ( 1 ) : ایک ضُحیٰ کی قسم ( 2 ) : لَیْل کی قسم۔ یہاں ان 2 قسموں سے کیا مراد ہے ؟ مفسرینِ کرام نے اس کے بہت سارے معنیٰ بیان کئے ہیں۔ میں آپ کے سامنے صِرْف 3 معانی پیش کرتا ہوں :
( 1 ) : حق کے واضِح ہونے کا وقت اور معراج کی رات
مفسرینِ کرام فرماتے ہیں : حضرت موسیٰ علیہ السَّلام نے فرعون کے جادوگروں کے