Book Name:Tere Chehra e Noor Fiza Ki Qasam
لے ، اس کا نام غافلوں کی فہرست میں نہیں لکھا جائے گا۔ ( [1] ) الحمد للہ ! سورۂ وَالضُّحٰی کی 10 نہیں بلکہ 11 آیات ہیں ، لہٰذا اگر ہم روزانہ رات کو سونے سے پہلے سورۂ وَالضُّحٰی کی تِلاوت کر لیا کریں تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! غافلوں میں شُمار نہیں ہوں گے۔ اللہ پاک ہمیں توفیق نصیب فرمائے۔
آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
تلاوت کی توفیق دیدے الٰہی گناہوں کی ہو دور دل سے سیاہی
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارےاسلامی بھائیو ! سورۂ وَالضُّحٰی کا شانِ نزول کچھ اس طرح ہے کہ ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَ سلم نے جب اِعْلانِ نبوت فرمایا تو اس کے کچھ عرصہ کے بعد وحی آنا رُک گئی ، اسے زمانۂ فَتْرتِ وحی ( یعنی وحی رُک جانے کا عرصہ ) کہتے ہیں۔ یہ کتنا عرصہ تھا ، اس بارے میں روایات مختلف ہیں ، بعض روایات میں 12دِنوں کا ذِکْر ہے ، بعض میں 15 دِن كا ، بعض روايات میں 25 اور بعض روایات میں 40 دِن کا ذِکر ہے۔ بہر حال ! جب وحی آنا بند ہوئی تو غیر مسلموں نے ہمارے آقا و مولیٰ ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَ سلم کی گستاخیاں کرنا شروع کر دیں * کوئی کہتا : مُحَمَّد صَلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَ سلم کے رَبّ نے انہیں چھوڑ دیا ہے * کوئی کہتا : مُحَمَّد صَلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَ سلم کا رَبّ ان سے ناراض ہے ( [2] ) اور * اُمِّ جمیل یعنی ابولہب کی بیوی جو بڑی گستاخِ رسول تھی ، اس نے تو اس موقع پر آپ صَلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَ سلم کے لئے انتہائی گستاخانہ لفظ استعمال کئے ، اس پر محبوبِ رحمٰن ، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَ سلم کے دِل