Tere Chehra e Noor Fiza Ki Qasam

Book Name:Tere Chehra e Noor Fiza Ki Qasam

تعبیر کے بہت بڑے امام امام اِبْنِ سیرین رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ لکھتے ہیں : جو بندہ خواب میں دیکھے کہ وہ سورۂ  والضُّحٰی کی تلاوت کر رہا ہے تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ وہ بندہ سخی ہو جائے گا اور سُوالیوں کو خیرات سےنوازے گا * امام جعفر صادِق رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : جو بندہ خواب میں سورۂ  والضُّحٰی  پڑھے ، یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اسے غریبوں سے محبّت ہو گی۔   ( [1] )

ترے جود و کرم کا کوئی اندازہ کرے کیونکر

ترا اِک اِک گدا فیض و سخاوت میں ہے حاتِم سا ( [2] )

وضاحت : حاتِم عرب کا ایک شخص تھا ، اس کی سخاوت بہت مشہور ہے ، مولانا حسن رضا خان صاحِب رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے عرض کر رہے ہیں : یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَ سلم ! آپ کی سخاوت ، آپ کی کرم نوازیوں کا کوئی اندازہ کیسے لگا سکتا ہے ، جو آپ کے در کے گدا ہیں ، وہ بھی حاتِم کی طرح بلکہ اس سے بھی بڑھ کر سخی ہوتے ہیں ، جب درِ پاک کے گداؤں کی سخاوت کا یہ عالَم ہے تو خُود سرکارِ اعظم ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَ سلم کی سخاوت کیسی ہو گی... ! !   

بچھڑوں کو مِلانے والی سُورت

پیارےاسلامی بھائیو ! سورۂ  وَالضُّحٰی  ابتداء سے انتہا تک پُوری کی پُوری نعتِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَ سلم ہے اور ہم جانتے کہ رسولِ ذیشان ، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَ سلم وہ عظیم الشان ہیں * جو رَبّ کے بندوں کو رَبّ سے ملانے کے لئے تشریف لائے ہیں * بھولے بھٹکوں کو سیدی راہ دکھانے کے لئے تشریف لائے ہیں * دِلوں میں یادِ خُدا بسانے کے لئے تشریف لائے ہیں ، اسی طرح سورۂ  وَالضُّحٰی  جو نعت مصطفےٰ صَلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَ سلم


 

 



[1]...معجم تفسیر الاحلام ، حرف السین ، سورۃ الضحیٰ ، صفحہ : 602۔

[2]... ذوقِ نعت ، صفحہ : 78۔