Tere Chehra e Noor Fiza Ki Qasam

Book Name:Tere Chehra e Noor Fiza Ki Qasam

پیارےاسلامی بھائیو ! آج ہم نے سورۂ  والضُّحٰی  کی پہلی اور دوسری آیت کے چند تفسیر ی معانی سننے کی سعادت حاصل کی ہے آئندہ جمعہ کو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! سورۂ  والضُّحٰی  کی دوسری آیت مبارکہ : وَ الَّیْلِ اِذَا سَجٰىۙ(۲)   کے ضمن میں آپ صَلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَ سلم کی مبارک زلفوں کے فضائل و برکات سننے کی سعادت حاصِل کریں گے۔ اللہ پاک ہمیں اِخْلاص کے ساتھ ، عشق و محبّت میں ڈُوب کر ذِکْرِ مصطفےٰ کرتے ، سنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔

 آمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَ سلم ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                                صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

مدنی قاعِدہ ( Madani Qaida )  موبائِل ایپلی کیشن

پیارے اسلامی بھائیو !  قرآنِ کریم کا فیضان عام کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے I.T  ڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائِل ایپلی کیشن جاری کی ہے ، جس کا نام ہے : مدنی قاعِدہ   ( Madani Qaida ) ۔ اس ایپلی کیشن میں مکمل مدنی قاعِدہ اور اس کی آڈیو   ( Audio )  شامِل کی گئی ہے یعنی اس ایپلی کیشن میں آپ مدنی قاعدے کے جس حرف یا جس لفظ پر کلک   ( Click ) کریں گے ، آڈیو  ( Audio )  میں اس کا تَلَـفُّـظْ چلے گا ، یُوں اس ایپلی کیشن کی مدد سے آسانی کے ساتھ مدنی قاعِدہ پڑھ کر ، اس کی مشق  ( Practice ) کر کے دُرُست مخارج اور ضروری تجوید سیکھی جا سکتی ہے۔ یہ ایپلی کیشن اپنے اسمارٹ فون میں انسٹال کر لیجئے ، خود بھی فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں :