Book Name:Tere Chehra e Noor Fiza Ki Qasam
میں مدہوش رہے ، بالآخر پُکار اُٹھے : ہٰذَاوَاللہ نَبِیٌّ خُدا کی قسم ! یہ اللہ پاک کے نبی ہیں۔ ( [1] )
سَر سے پا تک ہر ادا ہے لاجواب خوبرُویوں میں نہیں تیرا جواب
حُسْن ہے بےمثل صُورت لاجواب میں فِدا تم آپ ہو اپنا جواب ( [2] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
حضرت ابورافع رَضِیَ اللہ عنہ مکہ مکرمہ میں رہتے تھے ، ایک مرتبہ کُفّارِ قریش نے انہیں اپنا قاصِد بنا کر بارگاہِ رسالت میں بھیجا ، فرماتے ہیں : جب میں رسولِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَ سلم کی خِدْمتِ باسَعَادت میں حاضِر ہوا ، بَس رُخِ زیبا پر نظر پڑنے کی دیر تھی کہ اسلام میرے دِل میں اُتر گیا۔ ( [3] )
جس سے تاریک دل جگمگانے لگے اس چمک والی رنگت پہ لاکھوں سلام ( [4] )
حضرت ابو رُمثہ تمیمی رَضِیَ اللہ عنہ اپنے بیٹے کو ساتھ لے کر حاضِر ہوئے ، لوگوں سے پوچھا : رسولُ اللہ صَلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَ سلم کہاں تشریف فرما ہیں ؟ جب لوگوں نے بتایا تو فرماتے ہیں : میں نے جیسے ہی آقائے دوجہاں ، سرورِ ذیشاں صَلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَ سلم کے رُخِ زیبا کو دیکھا تو میرے منہ سے بےساختہ نکلا : ہَذَا نَبِیُّ اللہ یہ تو اللہ پاک کے نبی ہیں۔ ( [5] )
دیکھنے والے کہا کرتے ہیں : اللہ ! اللہ ! یاد آتا ہے خُدا دیکھ کے صُورت تیری ( [6] )
[1]... دلائل النبوۃ لابی نعیم ، الفصل الحادی عشر فی ذکر نشوہ و تصرف ، صفحہ : 91 ، رقم : 97 ملتقطاً۔
[2]...ذوقِ نعت ، صفحہ : 88۔
[3]...ابو داؤد ، کتاب الجہاد ، باب فی الامام یستجن بہ فی العہود ، صفحہ : 441 ، حدیث : 2758۔
[4]... ، حدائق بخشش ، صفحہ : 301۔
[5]...شمائل ِ محمدیہ ، باب ما جاء فی شیب رسول اللہ ، صفحہ : 25 ، رقم : 43۔
[6]...ذوقِ نعت ، صفحہ : 248۔