Book Name:Tere Chehra e Noor Fiza Ki Qasam
قسم ! آپ کے رَبّ نے نہ آپ کو چھوڑا ہے ، نہ وہ ناراض ہوا ہے۔
تُو نائِبِ خُدا ہے ، محبوبِ کبریا ہے ہے مُلک میں خُدا کے جاری نظام تیرا
چوتھے فلک پہ عیسیٰ اور طُور پر تھے موسیٰ کرسی و عرش سے بالا مقام تیرا
تُو پیشوا ہے سب کا ، سب مقتدی ہیں تیرے اَقْصیٰ میں کیسے بنتا کوئی امام تیرا
دشمن گھٹائیں جتنی عزت بڑھے گی اتنی منظور ہے خُدا کو احترام تیرا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
( 2 ) : عِلْمِ مصطفےٰ اور معاف فرمانے کی عادَت مبارک
بعض مفسرینِ کرام نے فرمایا : وَالضُّحٰی سے عِلْمِ مصطفےٰ کا نُور اور وَالَّیْل سے آپ کا عفو و درگزر مراد ہے۔ ( [1] )
اب مطلب یہ بنے گا کہ اے محبوب صَلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَ سلم ! * آپ کا وہ مبارک عِلْم جو آپ کے سینے میں رکھا گیا ہے * قرآنِ کریم کا عِلْم * اللہ پاک کی معرفت کا عِلْم * اللہ پاک کی ذات و صفات کا عِلْم * چھپے ہوئے رازوں کا عِلْم * قیامت تک ہونے والے واقعات کا عِلْم * مَاکَان وَ مَایَکُوْنُ ( یعنی جو ہو چکا ہے ، جو ہو گا ، اس کا ) عِلْم * وہ مبارک عِلْم جس کے نُور سے دُنیا روشن ہو گئی * وہ مقدّس عِلْم جس نے جہالتوں کا اندھیرا دُور کر دیا * وہ بےمثال عِلْم جس کی برکت سے جہالت کے اندھیروں میں ڈوبے ہوئے لوگ روشنی پا کر قیامت تک آنے والوں کے امام اور پیشوا بن گئے * اے محبوب صَلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَ سلم ! آپ کے اُس عِلْم کی روشنی کی قسم ! آپ کے رَبّ نے نہ آپ کو چھوڑا ہے ، نہ آپ سے ناراض ہو اہے۔
اسی طرح جب رات چھاتی ہے تو ہر چیز کو ڈھانپ دیتی ہے * اے محبوب صَلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَ سلم !