Tere Chehra e Noor Fiza Ki Qasam

Book Name:Tere Chehra e Noor Fiza Ki Qasam

فرما دینے کی عادَت مبارک کے بھی کیا کہنے... ! !  * آپ صَلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَ سلم دوجہاں کے لئے رحمت بن کر تشریف لائے * آپ کی طبیعت مبارک پر رحمت ، نرمی اور عفو و کرم کا ہمیشہ غلبہ ہی رہتا تھا * غور فرمائیے ! طائِف کا وہ سَفَر ، وہ دَرْدناک سَفر کہ سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم جن اَہْلِ طائِف کو جہنّم سے بچانے ، جنّت کا حقدار بنانے کی خاطِر نیکی کی دعوت دینے کے لئے تشریف لے گئے تھے ، انہی لوگوں نے آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم پر مَعَاذَ اللہ ! پتھر برسائے ، جسمِ پاک کو لہو لہان کر دیا ، اس کے باوُجُود جب پہاڑوں کا فرشتہ حاضِر ہوا ، عرض کیا : یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم حکم ہو تو دوپہاڑوں کو مِلا کر انہیں فنا کر دُوں ؟ فرمایا : نہیں... ! !  میں نہیں چاہتا کہ یہ ہلاک ہو جائیں ( [1] )  * اسی طرح غزوۂ حنین کے موقع پر آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی خِدْمت میں عرض کی گئی : یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! ان کے لئے بددُعا فرمائیے ! آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے یُوں دُعا کی : اللّٰهُمَّ ‌اهْدِ ‌ثَقِيفًا  ( [2] )  اے اللہ پاک ! قبیلہ ثقیف کو ہدایت عطا فرما * ہند بنتِ عتبہ وہ خاتُون ہے جس نے پیارے آقا  کے پیارے پیارے چچا جان حضرت امیر حمزہ رَضِیَ اللہ عنہ کا کلیجہ نکال کر چبا ڈالا تھا ، فتحِ مکہ کے موقع پر یہ نقاب کر کے بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوئی ، کلمہ پڑھا ، دائرۂ اسلام میں داخِل ہوئی ، پِھر چہرے سے نقاب ہٹا کر کہا : میں ہند بنتِ عتبہ یعنی وہی خاتُون ہوں ، جس نے آپ کے چچا کا کلیجہ چبا ڈالا تھا۔ اس پر آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے کچھ بھی نہ فرمایا ، ذَرَّہ برابر بھی غصّے یا نفرت کا اِظْہار نہ فرمایا ، ایسے نِرالے اَخْلاق ، عفو و کرم کی یہ مبارک ادا دیکھ کر ہند بنتِ عتبہ  رَضِیَ اللہ عنہا  نے عرض کیا : یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم !


 

 



[1]...بخاری ، کتاب بدء الخلق ، باب اذا قال احدکم  آمین...الخ ، صفحہ : 828 ، حدیث : 3231 خلاصۃً۔

[2]...ترمذی ، ابواب المناقب...الخ ، باب مناقب فی ثقیف...الخ ، صفحہ : 882 ، حدیث : 3944۔