Book Name:Aaqa Ki Shan Khatm e Nabuwwat
قادیانی ہتھکنڈے ڈالتے ہیں ، طرح طرح کی باتیں کرکے ، الٹی پلٹی دلیلیں دے کر بےچارے کم عِلْم مسلمانوں کو ورغلانے کی کوشش کرتے ہیں ، اِیمان پر ڈاکے ڈالتے ہیں ، ان کے اس فتنے سے بچنے کا صِرْف ایک ہی طریقہ ہے ، وہی جو حضرت حبیب بن زید رَضِیَ اللہ عنہ نے اپنایا ، آپ نے صاف صاف فرما دیا : اے مسیلمہ ! تم نبی ہو ، میرے کان یہ بات سننے سے بہرے ہیں۔ یعنی یہ بات 100٪ فائنل ہے کہ مُحَمَّد صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم آخری نبی ہیں ، بس ! اس کے بعد مجھے کوئی اور بات سننی ہی نہیں ہے۔
مُحَمَّدِ مصطفےٰ ! سب سے آخری نبی ! احمدِ مجتبیٰ ! سب سے آخری نبی !
آمنہ کا لاڈلا ! سب سے آخری نبی ! شاہِ ہر دوسرا ! سب سے آخری نبی !
تاجدارِ انبیا ! سب سے آخری نبی ! ہیں حبیبِ کبریا ! سب سے آخری نبی !
عقیدہ سب صحابہ کا ! سب سے آخری نبی ! عقیدہ اَہْلِ بیت کا ! سب سے آخری نبی !
اعلٰی حضرت رحمۃُ اللہ عَلَیْہ کاذِکْرِ خیر
پیارے اسلامی بھائیو ! الحمد للہ ! اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی 25 وِیں شریف آنے والی ہے۔ الحمدللہ ! * اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ عَلَیْہ ہمارے امام ہیں * تمام عاشقانِ رسول کے امام ہیں * آپ اللہ پاک کے ولی ہیں بلکہ اپنے دور کے ولیوں کے سردار ہیں * آپ ایک ہی وقت میں بہت بڑے عالِم ( Scholar ) بھی تھے * بہت بڑے مفتی بھی تھے * بہت بڑے محدِّث بھی تھے * بہت بڑے مُفَسِّر بھی تھے * بہت بڑے سائنس دان ( Scientist ) بھی تھے * پِیر کامِل بھی تھے اور اللہ پاک کے فضل سے بہت بڑے عاشقِ رسول بھی تھے * الحمد للہ ! سیدی اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ عَلَیْہ محافِظِ عقیدۂ خَتْمِ نبوت بھی ہیں * آپ کو یہ سُن کر خوشی ہو گی کہ بَرِّصغیر ( Sub-Continent ) میں سب سے پہلے جب عقیدۂ خَتْمِ نبوت