Book Name:Aaqa Ki Shan Khatm e Nabuwwat
پیارے اسلامی بھائیو ! یہ ہے منکرینِ ختْمِ نبوت کا عبرتناک انجام... ! ! اَصْل عذاب تو وہ ہو گا ، جو قیامت کے روز انہیں دیا جائے گا ، البتہ اللہ پاک بعض دفعہ ایسوں کا انجام دُنیا پر واضِح فرما دیتا ہے تاکہ لوگ عِبْرت لیں اور ایسی گستاخیوں سے ہمیشہ دُور رہیں۔
اللہ پاک ہمارے حال پر رحم فرمائے ، ہمیں عقیدۂ خَتْمِ نبوت پر اور تمام اسلامی عقائد پر استقامت نصیب فرمائے۔
آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
یاد رکھئے ! قادیانی خَتْمِ نبوت کے اِنْکاری ہیں ، مرزا غُلام احمد کو نبی مانتے ہیں ، قرآن کریم کے بھی منکر ہیں ، حدیثوں کے بھی منکر ہیں ، بہت سارے انبیائے کرام اور بالخصوص ہمارے آقا و مولیٰ ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے سخت ترین گستاخ ہیں ، یہ بدبخت مسلمانوں کو ورغلانے کے لئے بہت ہتھکنڈےاستعمال کرتے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت دُنیا میں اسلام اور مسلمانوں کے خِلاف جو لابی ( Lobby ) سب سے زیادہ کام کر رہی ہے * وہ قادیانی ہیں * یہ بدانجام میڈیکل کی سہولیات ( Medical Facilities ) فراہَم کرتے ہیں * مفت عِلاج ( Free Medical Treatment ) کرتے ہیں * کھانا پینا مہیا کرتے ہیں * رفاہِ عامہ ( Public Welfare ) کے ( یعنی خیرخواہی والے ) کام کرتے ہیں * لوگوں کو کاروبار ( Business ) کرواتے ہیں * مہنگے ملکوں کے ویزے دِلواتے ہیں ، یُوں دُنیوی لالچ دے کر ، لوگوں کی غربت ( Poverty ) کا ناجائز فائدہ اُٹھا کر بےچارے بھولے بھالے مسلمانوں کو پھنساتے اور آہستہ آہستہ انہیں قادیانی بنا لیتے ہیں۔ عام عوام جو دِین کی زیادہ معلومات نہیں رکھتے ، وہ بڑی آسانی سے ان کے جال ( Trap ) میں پھنس کر اپنا