Book Name:Aaqa Ki Shan Khatm e Nabuwwat
گا ، ایک ولئ کامِل کاذِکْرِ خیر کریں اور سنیں گے ، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! رحمتیں ، برکتیں اور دِین و دُنیا کی بھلائیاں نصیب ہوں گی۔تمام عاشقانِ رسول اس اجتماع میں خود بھی شرکت کرنے کی سعادت حاصل کریں اور دُوسروں کو بھی اس اجتماع کی بھرپور دعوت دیں۔اللہ پاک ہمیں فیضانِ رضا سے مالامال فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
ماہنامہ فیضانِ مدینہ ایپلی کیشن
پیارے اسلامی بھائیو ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے آئی ، ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایک بہت پیاری موبائل ایپلی کیشن جاری کی ہے ، اس کا نام ہے : ماہنامہ فیضان مدینہ ( Mahnama Faizan e Madina ) ۔ اس ایپلی کیشن میں اب تک جارِی ہو چکے تمام ماہنامے PDFکی صُورت میں موجود ہیں ، اس کے عِلاوہ * تمام ماہناموں کے مضامین ( آرٹیکلز ) ٹیکسٹ کی صورت میں موجود ہیں جن کو کاپی کرکے شیئر کیا جا سکتا ہے * سہولت کے لئے سرچ آپشن ( Search Option ) بھی دیا گیا ہے ، جس کی مدد سے ماہنامے کا کوئی مضمون وغیرہ تلاش بھی کیا جا سکتا ہے۔آپ بھی یہ ایپلی کیشن اپنے اِسْمارٹ فون میں انسٹال کر لیجئے اور دوسروں کو بھی ترغیب ( Motivation ) دلائیے۔
بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں :
( درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی )
مسئلہ : مسجد کا سامان ذاتی ضرورت کے لئے استعمال کرنا جائِز نہیں ہے۔
وضاحت : ہمارے ہاں لوگ مسجد کے فرشی پنکھے ، چٹائیاں ، پانی والا پائپ ، مسجد کے سپیکر ،