Book Name:Aaqa Ki Shan Khatm e Nabuwwat
کئی قادیانی مسلمان ہو گئے ، جس میں کچھ مُردے کے خاندان سے بھی تھے۔
مُحَمَّدِ مصطفےٰ ! سب سے آخری نبی ! احمدِ مجتبیٰ ! سب سے آخری نبی !
آمنہ کا لاڈلا ! سب سے آخری نبی ! شاہِ ہر دوسرا ! سب سے آخری نبی !
تاجدارِ انبیا ! سب سے آخری نبی ! ہیں حبیبِ کبریا ! سب سے آخری نبی !
عقیدہ سب صحابہ کا ! سب سے آخری نبی ! عقیدہ اَہْلِ بیت کا ! سب سے آخری نبی !
اسی طرح سیالکوٹ کا واقعہ ہے ، وہاں ایک رمضان نامی شخص تھا جو قبریں کھودا کرتا تھا ، اس کا کہنا ہے : ایک دِن میرے پاس کچھ قادیانی آئے اور مجھے ایک قبر کھودنے کو کہا ، مجھے معلومات ( Information ) نہیں تھی کہ قادیانی کون ہوتے ہیں ؟ لہٰذا میں نے قبر کی کھدائی کر دی ، جب وہ قادیانی لوگ اپنے مردے کو دفنانے کے لئے لائے تو میں نے اور وہاں موجود سب حاضِرین نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ اچانک قبر سانپوں سے بھر گئی ، ایک کے بعد ایک سانپ ( Snake ) نہ جانے کہاں سے آتا جا رہا تھا ، اسی وقت آندھی بھی چلنے لگی اور اس کے ساتھ ہی قبر میں سے آگ کے شعلے ( Fire Flames ) بھی اُٹھنا شروع ہو گئے۔
اب ان قادیانیوں نے مجھے ایک اور قبر کھودنے کا کہا ، میں نے ایک اور جگہ کھدائی کر دی ، جیسے ہی اس قبر میں اس گستاخ قادیانی کو دبانےلگے تو اس میں سے انتہائی خوفناک آوازیں آنا شروع ہو گئیں ، جنہیں سُن کر سب نے مردے کو وہیں چھوڑااور ڈر کر بھاگ نکلے ، یہاں تک کے مردے کی اولاد بھی وہاں نہ ٹھہری۔ اس گستاخ کی گندی لاش 3 دِن تک یونہی قبرستان میں پڑی رہی ، بالآخر لوگوں نے اُس پر مٹی ڈال کر اسے دبا دیا۔