Aaqa Ki Shan Khatm e Nabuwwat

Book Name:Aaqa Ki Shan Khatm e Nabuwwat

حکم دیا : ابو مسلم کو اس دہکتی ہوئی آگ ( Blazing Fire )  میں ڈال دیا جائے۔چنانچہ آپ کو اس دہکتی ہوئی خوفناک آگ میں ڈال دیاگیا۔

مگرواہ ! سُبْحٰنَ اللہ ! جس طرح اللہ پاک نے حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام پر آگ کو ٹھنڈی اور سلامتی والی بنا دیا تھا ، ایسے ہی حضرت ابومسلم خولانی رحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے لئے بھی آگ سلامتی والی ہو گئی ، اللہ پاک کے فضل سے آپ صحیح سلامت آگ سے باہَرتشریف لے آئے۔ یہ حیرت ناک منظر دیکھ کر اسود عنسی کو اپنی جھوٹی نبوت کے لالے پڑ گئے ، اسے خطرہ ہو گیا کہ اگر یہ معاملہ مشہور ہو گیا تو لوگ میری نبوت کو ہر گز نہیں مانیں گے ، چنانچہ اس نے آپ کو جلا وطن کر دیا اور آپ مدینۂ منورہ حاضِر ہو گئے۔ ( [1] )  

عقیدہ  خَتْمِ نبوت کی اہمیت

پیارے اسلامی بھائیو ! یہ بات ہمیشہ یاد رکھئے کہ عقیدۂ خَتْمِ نبوت کوئی معمولی اہمیت کا عقیدہ نہیں ہے بلکہ یہ ضروریاتِ دِین میں سے ہے یعنی اِسْلام میں جو اہمیت عقیدۂ تَوحِیْد کی ہے ، وہی اَہمیت عقیدۂ خَتْمِ نبوت کی بھی ہے ، مسلمان ہونے کے لئے جس طرح لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ کا اِقْرار کرنا ضروری ہے ، اسی طرح پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو آخری نبی ماننا بھی ضروری ہے۔ کلمہ طَیبہ جسے پڑھ کر کافِر مسلمان ہوتا ہے؛

لَا اِلٰہَ اِلَّا للہُ مُحَمَّدُ رَّسُوْلُ اللہ

اس کلمے میں جو لفظِ مُحَمَّدہے ، اس سے مراد کوئی اَور نہیں بلکہ وہ محبوبِ خُدا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم مراد ہیں ، جن کے سَر رَبِّ کائنات نے خَاتَمُ النَّبِیّٖن کا تاج سجایا ہے ، اس لئے جو


 

 



[1]...حلیۃ الاولیاء ، جلد : 2 ، صفحہ : 150 - 151 ملتقطًا۔