Book Name:Aaqa Ki Shan Khatm e Nabuwwat
پیارے اسلامی بھائیو ! دیکھئے ! قرآنِ کریم میں کتنی وضاحت کے ساتھ اور بالکل صاف صاف لفظوں میں بتا دیا گیا ہے کہ مُحَمَّد صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم سب سے آخری نبی ہیں ، آپ کے بعد قیامت تک کوئی بھی نیا نبی نہیں آ سکتا۔
اسی طرح احادیث میں بھی عقیدۂ خَتْمِ نبوت کو بڑی وضاحت کے ساتھ بیان کیا گیا ہے ، آئیے ! 4احادیثِ کریمہ سنتے ہیں :
( 1 ) : لوحِ محفوظ اور عقیدۂ ختمِ نبوت
حدیثِ پاک کی مشہور کتاب مسلم شریف میں ہے : اللہ پاک کے آخری نبی ، مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : اللہ پاک نے زمین و آسمان کی پیدائش سے 50 ہزار سال پہلے مخلوق کی تقدیر لکھی ، اس وقت لوحِ محفوظ پر جو کچھ لکھا گیا ، اس میں یہ بھی تھا : اَنَّ مُحَمَّدًا خَاتَمُ النَّبِیّٖن بےشک مُحَمَّد صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم سب سے آخری نبی ہیں۔ ( [1] )
مُحَمَّدِ مصطفےٰ ! سب سے آخری نبی ! احمدِ مجتبیٰ ! سب سے آخری نبی !
آمنہ کا لاڈلا ! سب سے آخری نبی ! شاہِ ہر دوسرا ! سب سے آخری نبی !
( 2 ) : نورانی محل کی آخری اینٹ
حدیثِ پاک کی مشہور کتابوں : بخاری ، مسلم ، ترمذی اور مسندِ احمد میں ہے : اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی ، مکی مدنی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : میری اور مجھ سے پہلے انبیا کی مثال ( Example ) اس شخص کی طرح ہے جس نے ایک بہت حسین و جمیل گھر بنایا مگر