Aaqa Ki Shan Khatm e Nabuwwat

Book Name:Aaqa Ki Shan Khatm e Nabuwwat

پر ڈاکہ ڈالا گیا ، یعنی قادیانی بدبخت سے بھی پہلے جب بعض گستاخانِ رسول نے قرآنِ کریم کے لفظ خَاتَمُ النَّبِیّٖن کامعنیٰ بدل کر جھوٹے قادیانی کے لئے راہیں کھولنے کی کوشش کی تو اس وقت سب سے پہلے جن عُلَمائے کرام نے عقیدۂ خَتْمِ نبوت کادِفاع کیا ، ان میں سب سے پہلا نام اعلیٰ حضرت  رحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے والِدِمحترم مولانا نقی علی خان  رحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا ہے۔ ( [1] )  

الحمد للہ ! سیدی اعلیٰ حضرت  رحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے بھی ساری زندگی عقیدۂ خَتْمِ نبوت پر پہرا دیا ہے ، قادیانیوں اور بعض دوسرے بدمذہبوں نے لفظِ خَاتَمُ النَّبِیّٖن کی بہت تاوِیلیں کرنے کی کوشش کی ، اس لفظ کے وہ معانی جو رسولِ ذیشان ، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے بیان فرمائے ہیں ، ان پر اعتراضات اُٹھائے تو اللہ پاک کے فضل سے یہ اعلیٰ حضرت  رحمۃُ اللہ عَلَیْہ ہی تھے ، جنہوں نے ان اعتراضات ( Objections )  کے نہایت علمی جوابات دئیے ، آپ نے عقیدۂ خَتْمِ نبوت پر کئی کتابیں لکھی ہیں اور اُن میں دلائل کے ایسے انبار لگائے ہیں کہ پڑھ کر مزے کو بھی مزہ آجاتا ہے۔

اعلیٰ حضرت  رحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا ایک کمال یہ بھی ہے کہ آپ نے بڑی خوبصورتی کے ساتھ صِرْف ایک شعر میں پُورے عقیدۂ خَتْمِ نبوت کو بیان کیا ہے ، آپ لکھتے ہیں :

نہ رکھی گل کے جوشِ حُسْن نے گلشن میں جَا باقی

چٹکتا    پھر    کہاں    غُنچہ    کوئی    باغِ    رسالت    کا ( [2] )

وضاحت : اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرما رہے ہیں : اللہ پاک حکیم ہے * اس کا کوئی کام حکمت ( Wisdom )  کے بغیر نہیں ہوتا * نبی بھیجنا بھی حکمت کے تحت ہی  تھا * پیارے


 

 



[1]... جہانِ امام احمد رضا ، جلد : 7 ، صفحہ : 93 و 94 ملتقطًا ۔

[2]...حدائقِ بخشش ، صفحہ : 37۔