Book Name:Aaqa Ki Shan Khatm e Nabuwwat
آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے بعد کسی نئے نبی کی ضرورت صِرْف اسی صُورت میں ہو سکتی ہے جبکہ آپ کے لائے ہوئے دِین میں کوئی کمی رہ گئی ہو مگر الحمد للہ ! اللہ پاک نے اپنے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو ہر لحاظ سے کامِل و اکمل بنایا ہے * آپ کو حُسْن دیا تو ایسا کہ زمانےمیں کسی کو نہ مِلا * آپ کو اعلیٰ صِفَات عطا فرمائیں تو اتنی کہ خَتْم ہوتی ہی نہیں ہیں * آپ کو معجزات ( Miracles ) دئیے تو کثرت سے دئیے بلکہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو سراپا معجزہ بنا کر بھیجا * آپ کے اَخْلاق کو رَبّ کریم نے عظیم کیا * آپ کوسیرت ایسی باکمال عطا فرمائی کہ اس میں قیامت تک آنے والوں کے لئے بہترین نمونہ موجودہے * آپ کوشریعت عطا فرمائی توایسی کہ اس میں قیامت تک پیدا ہونے والے نئے نئے مسائِل کا حل ( Solution ) موجود ہے * پہلے نبیوں کو جو کتابیں اور صحیفے عطا فرمائے * ان میں لوگوں نے اپنی طرف سے تبدیلیاں کر دیں * اپنی مرضی کی باتیں اُن میں شامِل کر دِیں مگر تاجدارِ خَتْمِ نبوت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو رَبِّ قدیر نے کِتَاب بھی ایسی عطا فرمائی کہ قیامت تک اس میں ایک نقطے کی بھی تبدیلی ممکن نہیں ہے * غرض کہ رسولِ ذیشان ، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم باغِ نبوت کا وہ حسین ترین پُھول ہیں کہ اس پھُول کےمہک جانے کے بعد باغِ نبوت میں اب کسی نئے پُھول کی ضرورت ہی باقی نہیں رہی ہے۔
شہِ انبیا ہے ، خُدا کا ہے پیارا وہ نبیوں میں سُن لو ! نبی آخری ہے
مُحَمَّد ہے احمد ، ہے سلطانِ بطحا وہ نبیوں میں سُن لو ! نبی آخری ہے
پیارے اسلامی بھائیو ! 11ستمبر 2023 ، بروز پیر 25 صفر کو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! یومِ رضاکے سلسلے میں یوسی ( UC ) سطح پر بعدِ عشاءتقریباً1گھنٹے کا اجتماع یومِ رضا ہو گا ، جس میں تِلاوت ہو گی ، نعت خوانی ہو گی ، اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی منقبت پڑھی جائےگی ، بیان ہو