Shair e Khuda Ka Zuhad

Book Name:Shair e Khuda Ka Zuhad

مثلاً ؛ * سیدی اعلیٰ حضرت امامِ اہلسنت  رَحمۃُ اللہ علیہ کے سمجھانے کا دِل نشین انداز دیکھئے ! ایک سید صاحِب اپنی غُربت  کی شکایت کیا کرتے تھے ، اعلیٰ حضرت  رَحمۃُ اللہ علیہ نے کیسی کمال حکمتِ عملی سے انہیں سمجھایا کہ سید زادے کا اَدَب بھی ملحوظ رہا اور انہیں سمجھا بھی ایسے دِیا کہ اُن کے دِل میں بات اُتر گئی اور غم دُور ہو گیا۔

 ہمیں بھی چاہئے کہ ہم نیکی کی  دعوت حکمتِ عملی سے دِیا کریں ، کب ، کہاں کیا بولنا ہے ؟ کس کو کس انداز سے سمجھانا ہے ؟ اس پر غور بھی کریں اور یہ باتیں سیکھا بھی کریں۔ شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادری دَامَت برکاتہم العالیہ کی بہت زبردست کتاب ہے : نیکی کی دَعْوت۔ اس میں نیکی کی دعوت دینے کے فضائِل ، نیکی کی دعوت نہ دینے کے نقصانات اور نیکی کی دعوت کیسے دینی ہے ؟ اس کے طریقے لکھے ہیں ، یہ کِتَاب پڑھ لیجئے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکریم ! زبردست  اور بااَثَر مبلغ بننے میں کافِی مدد ملے گی۔ اللہ پاک ہمیں عَمَل کی توفیق عطا فرمائے۔

کرم سے نیکی کی دعوت کا خُوب جذبہ دے                      دُوں دُھوم سُنَّتِ محبوب کی مچا یاربّ !

کاش ! حُبّ دُنیا  دِل سے نکل جائے... ! !

 * مزید اس واقعے میں ہمارے لئے سیکھنے کی یہ بات بھی ہے کہ مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ ، علی المرتضیٰ ، شیرِ خُدا رَضِیَ اللہ عنہ * جنہیں دُنیا ہی میں جنّت کی خوشخبری سُنائی گئی * جن کے شہزادے یعنی امامِ حسن و امامِ حسین  رَضِیَ اللہ عنہما جنّتی نوجوانوں کے سردار ہیں * وہی علی المرتضیٰ رَضِیَ اللہ عنہ جن کے دَر سے زمانے کی جھولیاں بھرتی ہیں * جو مشکل کُشَا بھی ہیں * حاجَت روا بھی ہیں * جو ہر مسلمان کے مولیٰ  ( محبوب و مددگار )  ہیں * وہی مولائے کائنات * مولا علی مشکل کُشَا * شیرِخُدا رَضِیَ اللہ عنہ دُنیا