Book Name:Shair e Khuda Ka Zuhad
دیکھ کر کئی غیر مُسلم مسلمان ہو گئے۔ ( [1] )
پئے حسین و حسن فاطمہ علی حیدر
ہمارے بگڑے ہوئے کام دے بنا یارَبّ ! ( [2] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
حدیثِ پاک میں ہے : اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیّات اَعْمَال کا دار ومدار نیتوں پر ہے۔ ( [3] )
پیارے اسلامی بھائیو ! اچھی نیت اَفْضَل ترین عَمَل ہے۔آئیے ! بیان سننے سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کر لیتے ہیں۔مثلاًنیت کیجئے : * نگاہیں نیچی کئے تَوَجُّہ کے ساتھ بیان سُنوں گا * عِلْمِ دین کی تعظیم کی خاطر جتنی دیر ہو سکا اَلتَّحِیَّات کی شکل میں ( یعنی جس طرح نَماز میں اَلتَّحِیَّات پڑھتے ہوئے بیٹھتے ہیں ، اس طرح ) بیٹھوں گا * بیان کے بعد خود آگے بڑھ کر سلام کروں گا * ہاتھ ملاؤں گا * اور نیکی کی دعوت پیش کروں گا۔ اِنْ شَآءَ اللہ الْکریم !
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
اے دُنیا جا ! تجھے طلاق... ! !
ایک سَیِّد صاحِب تنگ دَسْتی میں مبتلا تھے ، وہ سیّدی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ علیہ سے ملِنے آیا کرتے اور باتوں باتوں میں اپنی تنگ دَسْتی اور غُربت کی شِکایت بھی کرتے رہتے تھے۔ ایک دِن وہ سیّد صاحِب تشریف لائے تو بہت پریشان تھے۔