Shair e Khuda Ka Zuhad

Book Name:Shair e Khuda Ka Zuhad

اپنانا ، دُنیا سے بے رغبتی اختیار کرنا نہایت مشکل کام ہو گا ، لوگ طعنے دیں گے ، انگلیاں اُٹھائیں گے ، معاشرے میں بُرا بھلا کہا جا رہا ہو  گا تو کیا کرنا ہے ؟ مولا علی رَضِیَ اللہ عنہ نے کہا : یَا رسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! میں اِن مشکلات ، مصائِب اور آفات پر مرتے دَم تک صبر کرتا رہوں گا۔

اللہ ! اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو ! آج کے اس پُرفتن دَور میں ہم نے زندگی کیسے گزارنی ہے ؟ ہماری سوچ ، ہماری فِکْر ، ہمارا انداز ، ہمارا کردار کیسا ہونا چاہئے ؟ مولائے کائنات مولا علی رَضِیَ اللہ عنہ نے ہمیں ایک پُورا نصاب دے دیا ہے۔ کاش ! ہم اس پر عَمَل کرنے والے بن جائیں۔ کاش ! ہم یہ انداز اختیار کرنے میں کامیاب ہو جائیں۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ !                                                          صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

12دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : نیک اَعْمَال

پیارے اسلامی بھائیو ! شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَت برکاتہم العالیہ   فرماتے ہیں : ماہِ رمضان ماہِ نیک اعمال ہے ۔ماہِ رمضان ماہِ نیک اعمال  منانا اُس صورت میں مانا جائے گاکہ ان کو دئیے گئے نیک اعمال میں سے کم از کم 50فیصد نیک اعمال پر عمل ہو۔اَلْحَمْدُ للّٰہ ! ماہِ رمضان ماہِ نیک اعمال خوب برکتیں لُٹا رہا ہے ، ماہِ رمضان کو  ماہِ نیک اعمال کے طور پر گزاریں۔ 12 دینی کام بھی خوب کریں ، اِنْ شَآءَ اللہ الْکریم ! دِین و دُنیا کی بےشمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : نیک اَعْمَال بھی ہے۔ یہ مختصر رِسالہ مکتبۃ المدینہ سے طلب کر کے خود بھی اس پر