Book Name:Shair e Khuda Ka Zuhad
مولا علی رَضِیَ اللہ عنہ کے انہی اعلیٰ اَوْصاف و کمالات میں سے ایک اَہَم وَصْف ہے : شیرِ خُدا رَضِیَ اللہ عنہ کا زُہد اور دُنیا سے بےرغبتی۔ یہ حضرت علی رَضِیَ اللہ عنہ کے خصوصی اَوْصاف میں سے ایک اَہَم وَصْف ہے۔ اپنے دَور کے بہت بڑے مُحَدِّث حضرت سُفْیَان بن عُیَیْنَه رَحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں : صحابَۂ کرام علیہم ُالرِّضْوَان میں سب سے بڑے زاہد اَمِیْرُالْمُؤْمِنِین حضرت علیُّ المرتضیٰ رَضِیَ اللہ عنہ تھے۔ ( [1] )
حضرت علی رَضِیَ اللہ عنہ کی زینت زُہد تھا
صحابئ رسول حضرت عمّار بن یاسر رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے ، اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ایک دِن حضرت مولا علی رَضِیَ اللہ عنہ سے فرمایا : اے علی ! اللہ پاک نے تمہیں ایسی زینت سے مزین کیا ہے کہ اس سے بڑھ کر پسندیدہ زینت سے اس نے کسی کوآراستہ نہیں کیا ، یہ اللہ پاک کے ہاں نیک لوگو ں کی زینت ہے اور وہ زینت ہے دنیاسے بے رغبتی۔ پس اب نہ دنیا کو تجھ سے کوئی مطلب ہے ، نہ تمہیں اس سے کوئی سروکار... ! ! ( اے علی رَضِیَ اللہ عنہ ! ) اللہ پاک نے تجھے مسکینوں کی محبت عطا فرمائی ہے۔ ( [2] )
سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو ! اس حدیثِ پاک سے معلوم ہوا؛ زُہد ( یعنی دُنیا سے بےرغبتی ) زِینت ہے اور زینت بھی کونسی ؟ اللہ پاک کے نیک بندوں کی زینت ، وہ