Shair e Khuda Ka Zuhad

Book Name:Shair e Khuda Ka Zuhad

تقویٰ والی ، صبر و قناعت والی زِندگی گزارنا پسند فرمایا۔ حضرت سُوید بن غَفلہ رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں  کہ میں   اَمِیْرُ الْمُؤْمِنِین حضرت مولائے کائنات ، علی المرتضیٰ شیرِ خدا   رَضِیَ اللہ عنہ کی خدمتِ سراپا عظمت میں  حاضِر ہوا۔آپ رَضِیَ اللہ عنہ کے سامنے جَو شریف کی روٹی اور دودھ کا ایک پیالہ رکھا ہوا تھا ، روٹی خشک اور اس قدر سخت تھی کہ کبھی اپنے ہاتھوں  سے اور کبھی گھٹنے پر رکھ کر توڑتے تھے۔ یہ دیکھ کر میں  نے آپ رَضِیَ اللہ عنہ کی کنیز فِضّہ  رَضِیَ اللہ عنہا سے کہا ، آپ کو ان پر ترس نہیں  آتا ؟ دیکھئے تو سہی روٹی پر بھوسی لگی ہوئی ہے ان کے لئے جَو شریف چھان کر نرم روٹی پکایا کریں۔ تا کہ توڑنے میں  مشقت نہ ہو ۔فِضّہ  رَضِیَ اللہ عنہا  نے جواب دیا : اَمِیْرُ الْمُؤْمِنِین رَضِیَ اللہ عنہ نے ہم سے عہد لیا ہے کہ ان کے لئے کبھی بھی جو شریف چھان کر نہ پکایا جائے۔ اتنے میں اَمِیْرُ الْمُؤْمِنِین رَضِیَ اللہ عنہ  میری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا : اے ابنِ غَفْلہ ! آپ ا س کنیز سے کیا فرما رہے ہیں ؟ میں  نے جو کچھ کہا تھا عرض کر دیا اور التجا کی : یَا اَمِیْرَ الْمُؤْمِنِین ! آپ اپنی جان پر رحم فرمایئے اور اتنی مشقت نہ اٹھایئے۔آپ رَضِیَ اللہ عنہ نے فرمایا : اے ابنِ غَفْلہ ! دو عالَم کے مالک و مختار ، مکی مدنی سرکار ، محبوب پرورد گار  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اور آپ کے اہل و عیال نے کبھی 3 دن برابر گیہوں  کی روٹی شکم سیر ہو کر نہیں  کھائی اور نہ ہی کبھی آپ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے لئے آٹا چھان کر پکایا گیا۔ ( [1] )

لباس میں سادگی

پیارے اسلامی بھائیو ! اَمِیْرُ الْمُؤْمِنِین حضرت مولائے کائنات ، علی المرتضیٰ شیرِ خدا رَضِیَ اللہ عنہ کی سادگی پر ہماری جان قربان ہو۔اتنی اتنی مشقتیں  برداشت کرنے کے


 

 



[1]... تذکرۃ الخواص ، الباب الخامس ، صفحہ : 112۔