Book Name:Shair e Khuda Ka Zuhad
ہوئے ( [1] ) * آپ کی شُجاعت و بہادری بہت مشہور و معروف ہے * مسلمانوں کے تیسرے خلیفہ حضرت عثمان غنی رَضِیَ اللہ عنہ کی شہادت کے بعد آپ مسندِ خِلافت پر تشریف فرما ہوئے ( [2] ) * آپ نے 4 سال ، 8 ماہ اور 9 دِن تک خِلافت کی ذِمَّہ داریاں نہایت حُسْن و خوبی کے ساتھ انجام دِیں ( [3] ) * 17یا 19 رَمَضانُ المبارَک سن 40 ہجری کو ایک خبیث خارِجی کے قاتلانہ حملے سے شدید زخمی ہو گئے اور 21رَمَضان شریف اتوار کی رات جامِ شہادت نوش فرما گئے۔ ( [4] ) اللہ پاک کی اُن پر رَحمت ہو اور اُن کے صَدقے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
اَصْلِ نَسْلِ صَفَا ، وجہِ وَصْلِ خُدا بابِ فَضْلِ وِلایت پہ لاکھوں سلام ( [5] )
وضاحت : حضرت علیُ المرتضیٰ رَضِیَ اللہ عنہ پاک نسل ( یعنی سیّد زادوں ) کے جدِّ اعلیٰ ہیں ، واصِل باللہ ( یعنی اللہ پاک کا مُقَرَّب ) بننے کا سبب اور وِلایَت کے فضائل ملنے کا دروازہ ہیں ، آپ رَضِیَ اللہ عنہ پر لاکھوں سلام ہوں۔
شانِ مرتضیٰ میں 3 فرامینِ مصطفےٰ
مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ ، مولیٰ علی مشکل کشا رَضِیَ اللہ عنہ کی شان بہت بلند ہے ، آپ کے فضائِل بےحد و بے شُمار ہیں : ( 1 ) : پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : مَنْ کُنْتُ مَوْلَاہُ فَعَلِیٌ مَوْلَاہُ یعنی جس کا میں مولیٰ ہوں ، اس کے علی مولیٰ ہیں۔ پھر آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے دعا کی : اَللّٰہُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاہُ وَ عَادِمَنْ عَادَاہُ یعنی