Book Name:Shair e Khuda Ka Zuhad
دِل گُنَاہوں سے بیزار اور نیکیوں کی طرف مائل ہو گیا ، مَیں نے گُنَاہوں سے توبہ کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول کو دِل وجان سے اپنا لیا ، اس کی برکت سے میرے اَخلاق سَنْوَرنے لگے ، میری اس تبدیلی کا میرے گھر والوں پر بھی اچھا اَثر ہوا ، الحمد للہ ! آہستہ آہستہ پورا گھرانہ ہی قادری ، رضوی ، عطّاری ہو گیا ، گھر میں نمازوں کی پابندی شروع ہو گئی ، فلمیں ڈرامے ، گانے باجے بند ہو گئے اور گُنَاہوں بھرے چینلز کی جگہ مدنی چینل چلنے لگ گیا۔
خوب مَدنی قافِلوں کی دھوم ہو نیک ہو امَّت اے نانائے حسین !
مَدنی اِنعامات کی ہو ریل پیل نیک ہو امَّت اے نانائے حسین !
نوٹ : مدنی انعامات کو اب دعوتِ اسلامی کی اصطلاح میں نیک اعمال کہا جاتا ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
فیضانِ حدیث ( Faizan e Hadees ) موبائل ایپلی کیشن
پیارے اسلامی بھائیو ! اَلْحَمْدُ للّٰہ ! دعوتِ اسلامی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی مختلف انداز سے نیکی کی دعوت عام کرنے میں مَصْرُوفِ عَمَل ہے ، اس سلسلے میں اَلْحَمْدُ للّٰہ ! دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے بہت ہی پیاری ، نِرالی اور بہت فائدہ مند موبائل ایپلی کیشن بنام ”فیضانِ حدیث“Play Store اور App Store پرلاؤنچ کی تھی ۔اب اس میں مزید 2 کُتُب اور بہترین فیچرز کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جس کے ذریعے * دورانِ مطالعہ اہم بات تحریر کرنے کی سہولت * مطالعہ کی یکسوئی کے لئے Resume کی سہولت * روزانہ ایک حدیث سے دِلوں کو مُنوَّر کیجئے * مزید حدیث ، ترجمہ وشرح میں سرچنگ ۔ اور بھی بہت کچھ شامل کیا گیا ہے۔