Book Name:Chehra e Mustafa Dekhtay Rahey Gay

کے جام پینے والے صحابۂ کرام علیہم الرِّضْوَان  کے ساتھ اللہ پاک نے جنّت کا وعدہ فرمایا * دیدارِ مصطفےٰ سے مُشَرَّف ہونے والے صحابۂ کرام علیہم الرِّضْوَان  ہدایت کے ستارے بنے * قیامت تک آنے والے مسلمانوں کے سردار قرار پائے * جن خوش بختوں نے دیدارِ مصطفےٰ کا شرف پانے والوں  ( یعنی صحابۂ کرام علیہم الرِّضْوَان   ) کو دیکھا ، یہ برکتیں انہیں بھی ملیں یعنی تابعی ، تبع تابعی بھی  جنّت کے حق دار ٹھہرے ، ان کی برکت سے مشکلات ٹلتی تھیں ، جب تک ایک بھی صحابی ، ایک بھی تابعی یا ایک بھی تبع تابعی دُنیا میں تشریف فرما رہے ، اُمّت خیر و بھلائی پر رہی۔  

 * اسی طرح قیامت تک جو خوش بخت خواب میں دیدارِ مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کے جام پئے گا ، اسے بھی کمال برکتیں نصیب ہوں گی ، رحمت ، عزّت ، نعمت ، استقامت ، قُوَّت ،  بزرگی ، دولت ، کامیابی اور سَعادت ملےگی * خواب میں دیدارِ مصطفےٰ کی برکت سے مشکلات حل ہوتی ہیں ، غم دُور ہوتے ہیں ، مُرادیں پُوری ہوتی ہیں * اور سب سے بڑی نعمت یہ کہ جو خواب میں آپ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کے دیدار کا شَرْف حاصِل کرے عنقریب جاگتی آنکھوں سے دُنیا ہی میں یا روزِ قیامت دیدارِ مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کا جام پئے گا ، ہمارا ایمان ہے اور رحمتِ مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  سے پختہ اُمِّید ہے کہ جس خوش نصیب مسلمان  کو روزِ قیامت دیدارِ مصطفےٰ نصیب ہو گیا ، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! مصطفےٰ جانِ رحمت ، شمعِ بزمِ ہدایت صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  اُس کی شَفَاعت فرما کرجنّت میں داخِل بھی فرما ہی دیں گے۔  

فرمائیں گے جس وَقت غلاموں کی شفاعت مَیں بھی ہوں غلام آپ کا مجھ کو نہ بُھلانا

فرما کے شَفاعت مِری اے شافِعِ محشر !    دوزخ سے بچا کر مجھے جنت میں بسانا