Book Name:Muye Mubarak Kay Waqiyat

مُجَسَّم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو اس دنیا سے تشریف لے گئےتقریباً ساڑھے 13سو برس سے زائدہوگئے اتنے لمبے زمانے میں  بال تو بال کوئی ہڈی بھی اپنی اصلی حالت پر قائم نہیں  رہ سکتی۔ کیا کوئی بال ساڑھے 13 سو برس تک بغیر گلے سڑے جوں کا توں اپنی اصلی حالت پر باقی رہ سکتا ہے ؟ مَیں نے کہا : بیٹا ! تم بالکل ٹھیک کہتے ہو۔میرے اور تمہارے بال ساڑھے 13 سو برس تو کیا سال 2 سال بھی ایک حالت پر سلامت اور باقی نہیں  رہ سکتے لیکن حضورِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا ارشاد ہے : اِنَّ اللہ حَرَّمَ عَلَی الْاَرْضِ اَنْ تَاْکُلَ اَجْسَادَ الْانبیاءِ فَنَبِیُّ اللہ حَیٌّ یُّرْزَقُ  یعنی اللہ پاک نے زمین پر حرام فرمادیا ہے کہ وہ نبیوں کے بدن کو کھائے ، اللہ  کے سب نبی زندہ ہیں  اور ان کو روزی دی جاتی ہے۔ ( [1] )     

اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ حضور  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم زندہ ہیں ، لہٰذا ان کے مقدس جسم کا گلناسڑنا ناممکن ہے اورحضور صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کے بال شریف حضور صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ہی کے جسم کا ایک جزو ہیں تو اللہ پاک  نے حضور صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے ان بالوں کو بھی یہ فضیلت عطا فرما دی ہے کہ وہ حضو ر صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے جسم مبارک کی طرح کبھی بوسیدہ نہیں ہو  سکتے۔ یہ سن کر وہ نوجوان پھر رونے لگا اور بولا : خدا کی قسم ! میرے تمام شبہات دُور ہوگئے اور مجھے یقین ہوگیا کہ یہ مُوئے مبارک بالکل اصلی ہیں  میں  نے خدا کا شکر ادا کیا ، لوگ بھی بہت خوش ہوئے اور وہ نوجوان بھی پکّا عاشِقِ رسول بن گیا۔ ( [2] )     

پیارے اسلامی بھائیو ! اس واقعے میں سیکھنے کا ایک بہت ہی پیارا پوائنٹ  ( Point ) یہ بھی ہے کہ  جس نوجوان کے دل میں مُوئے مبارککے حوالے سے کچھ تشویش تھی ، جو


 

 



[1]... ابن ماجہ ، کتاب الجنائز ، باب ذکر وفاتہ و دفنہ  ، صفحہ : 263 ، حدیث : 1637۔

[2]... منتخب حدیثیں ، صفحہ : 195 -198 ملخصاً۔