Book Name:Muye Mubarak Kay Waqiyat

اپنی ٹوپی کے اگلے حِصّے میں محفوظ کر لئے ، مَیں جب بھی دشمنوں کے مقابلے پر جاتا ہوں تو مُوئے مبارک کی برکت سے دُشمن ہمیشہ شکست کھاتے ہیں۔ ( [1] )      

فقط اس واسطے خالد نے ہر اِک معرکہ جیتا   اُنہوں نے ٹوپی میں رکھے میرے سرکار کے گیسو

وِلایت مل گئی

امامُ الاولیا ، حضور داتاگنج بخش علی ہجویری رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں : حضرت ابوالعباس مہدی رحمۃُ اللہ علیہ مَرُونامی علاقے کے کھاتے پیتے ، خوش حال ( Healthy & Wealthy )  گھرانے کے چشم وچراغ تھے ،  والِد صاحب کے انتقال کے بعدآپ  کووراثت میں بہت دولت ملی ، ایک مرتبہ آپ کو پتہ چلاکہ فلاں شخص کے پاس رحمتِ عالَم ، حبیبِ مکرم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کے 2 مُوئے مبارک ہیں۔ آپ کے دِل میں مُوئے مبارک کا شوق اُبھرا چنانچہ وہ مُوئے مبارک آپ نے کسی طرح حاصل کر لئے ، بس انہی مُوئے مبارک کی برکت سے اللہ پاک نے آپ کو توبہ کی توفیق عطا فرما دی اور آپ کو وِلایَت کا بلند درجہ بھی عنایت فرمایا۔

حضرت خواجہ مہدی سَیّاری رحمۃُ اللہ علیہ  نے وِصَال کے وقت یہ وصیت کی تھی کہ یہ دونوں مُوئے مبارک میرے منہ میں رکھ دئیے جائیں ، چنانچہ آپ کی وصیت پر عمل کیا گیا ،   آپ کا مزار مبارک مَرُو نامی علاقے میں ہے۔ لوگ آپ رحمۃُ اللہ علیہ کے مزار مبارک پر حاضِر ہوتے ، اپنی حاجتیں طلب کرتے ہیں  اور اللہ پاک اپنے ولئ کامِل کے صدقے میں لوگوں پر نظرِ رحمت فرماتا ہے۔ ( [2] )


 

 



[1]... فتوح الشام ، الشعار ، جلد : 1 ، صفحہ : 258۔

[2]... کشف المحجوبمترجم ، صفحہ : 234 -235 بتغیرٍ۔