Book Name:Muye Mubarak Kay Waqiyat

لئےاپنے گھروں میں رکھتے تھے۔ ( 2 ) : دوسرا فائدہ یہ کہ ان مبارک بالوں  کا بہت ہی ادب و احترام ( Respect )  کرتے تھے کہ اس کے لئےخاص ڈِبیا بناتے اس میں خوشبو بساتے تھے۔ ( 3 ) : تیسرا یہ کہ صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان حضور  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے بال شریف کو دافعِ بلا ، باعثِ شِفا سمجھتے  تھے کہ انہیں پانی میں غسل دے کر شِفا کے لئے پیتے تھے۔ ( [1] )      

گھماتی اُمِّ سلمیٰ پانی میں مُوئے مبارک کو         مریضوں کو شفا دیتے میرے سرکار کے گیسو

تبرکات میں شِفَا کے دلائل

قرآنِ کریم میں ہے ، حضرت یُوسُف  عَلَیْہِ السَّلَام کے والِدِ محترم ، نبئ مُکَرَّم حضرت یعقوب عَلَیْہِ السَّلَام کی بینائی مبارک میں کمی آئی تو حضرت یوسُف عَلَیْہِ السَّلَام نے اپنے بھائیوں کو فرمایا :

اِذْهَبُوْا بِقَمِیْصِیْ هٰذَا   ( پارہ : 13 ، سورۂ یوسف : 93 )

ترجَمہ کنز الایمان : میرا یہ کُرتا لے جاؤ۔

اللہ اکبر ! مقامِ غور ہے۔ جب حضرت یُوسُف عَلَیْہِ السَّلَام کے جسم مبارک سے عارضی ( Temporary )  طور پر مَسْ ہونے والا کپڑا باعِثِ شِفا ہے تو حضرت یُوسُف عَلَیْہِ السَّلَام کے بھی آقا ، دوجہاں کے داتا ، محبوبِ خُدا صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے جسم مبارک سے جُڑے ہوئے ، بدن کا حصہ رہنے والے موئے مبارک کیونکر باعِثِ شِفَا نہیں ہوں گے...؟

ہو چشم شِفا  اب تو شہا ! سُوئے مریضاں  عِصیاں کے مَرَض نے ہے بڑا زور دکھایا ( [2] )

امام احمد بن حنبل کا عشقِ موئے مبارک

عظیم عاشقِ رسول حضرت امام احمد بن حنبل رحمۃُ اللہ علیہ کے پاس مکی مدنی تاجدار ہم


 

 



[1]... مرآۃ المناجیح ، جلد : 6 ، صفحہ : 248 بتغیر قلیل۔

[2]... وسائلِ بخشش ، صفحہ : 532۔