Book Name:Muye Mubarak Kay Waqiyat

سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو ! دیکھا آپ نے ہمارے آقا ومولا ، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے مُوئے مبارک کی بھی کیا نِرالی شان ہے... ! !  اللہ پاک اس بابرکت مزار شریف کے صدقے ہمیں بھی عشقِ رسول کی نعمت سے خوب مالا مال کرے۔ کاش ! ہم گنہگاروں کو بھی مُوئے مبارک کی زیارت اوربرکات نصیب ہو جائیں... ! !  

سُوکھے دھانوں پہ ہمارے بھی کرم ہو جائے    چھائے رحمت کی گھٹا بن کے تمہارے گیسو

ہم سیہ کاروں پہ یا ربّ ! تپشِ محشر میں          سایہ اَفگن ہوں ترے پیارے کے پیارے گیسو ( [1] )

وضاحت : یَارسولَ اللہ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! ہماری خُشْک کھیتی پر کرم فرمائیے ! آپ کے مبارک گیسو رَحمت کی گھٹا بن کر چھا جائیں تو ہمارے اَعْمَال ، اَخْلاق ، کردار وغیرہ کی سُوکھی کھیتی ہری بھری ہو جائے۔  یا اللہ پاک ! روزِ قیامت جب سورج سَوا میل پر رہ کر آگ برسائے ، تانبے کی زمین دہکتی ہو ، اس وقت تیرے پیارے محبوب صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کے پیارے گیسوؤں کا ہمیں سایہ نصیب فرما۔

مُوئے مبارک کا قرآن میں ذِکْر

پارہ : 30 ، سورۂ وَالضُّحیٰ ، آیت : 1-2 میں اللہ پاک فرماتا ہے :

وَ الضُّحٰىۙ(۱) وَ الَّیْلِ اِذَا سَجٰىۙ(۲)   ( پارہ : 30 ، سورۂ ضحیٰ : 1-2 )

ترجَمہ کنز الایمان : چاشت کی قسم اور رات کی جب پردہ ڈالے۔

جب سورج طلوع ہو کر قدرے بلند ہو جائے ، یہ چاشت کاوقت ہے ، یہ وہی وقت ہے جب اللہ پاک نے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کو ہم کلامی کاشرف عطا فرمایا تھا ، اسی وقت فرعون کے بُلائے ہوئے جادو گرحضرتِ موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کا کلمہ پڑھ کر اللہ پاک کے حُضُور


 

 



[1]... حدائق بخشش ، صفحہ : 119  -120 ملتقطاً۔