Book Name:Muye Mubarak Kay Waqiyat

ایک دن ایک شَخْص آیا تو حُضُورِ اَنْور صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم نے اُسے اپنے اور صِدِّیْقِ اکبر رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ کے درمِیان بِٹھا لِیا۔ اِس سے صَحابۂ کرام  علیہم الرِّضْوَان  کوحیرت ہوئی کہ یہ کون بڑے مرتبے والا شخص ہے ! جب وہ چلا گیا تو سرکار صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم نے فرمایا : یہ جب مجھ پر دُرُودِ پاک پڑھتا ہے تو یوں پڑھتا ہے ۔ ( [1] )  

 ( 6 ) دُرُودِ شَفاعت

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّاَنۡزِلۡہُ الۡمَقۡعَدَ الۡمُقَرَّبَ عِنۡدَکَ یَوۡمَ الۡقِیَامَۃِ

شافِعِ اُمَم صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم کاعظمت والا فرمان ہے : جوشَخْص  یُوں دُرودِ پاک پڑھے ، اُس کے لیے میری شفاعت واجب ہو جاتی ہے۔ ( [2] )  

 ( 1 )  ایک ہزار د ن تک  نیکیاں

جَزَی اللّٰہُ عَنَّا مُحَمَّدًا مَّا ھُوَ اَھْلُہٗ

حضرتِ ابنِ عباس رَضِیَ اللہ عنہ سے رِوایت ہے کہ سرکارِمدینہ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم نےفرمایا : اس کوپڑھنے والے کے لئے 70فِرِشتے ایک ہزار دن تک نیکیاں لکھتے ہیں۔ ( [3] )  

 ( 2 )  گویا شَبِ قَدْر حاصل کرلی

لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ، سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم

 ( حِلْم اور کرم فرمانے والے اللہ پاک کے سِوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ، اللہ پاک ہے ، سات آسمانوں اور عظمت والے عرش کا ربّ )


 

 



[1]...قَوْلُ البَدِیْع ،  باب اَوَّل ،  صفحہ : 125۔

[2]...الترغیب والترہیب ، کِتَابُ الذِّکْر والدُّعَا ، جلد : 2 ، صفحہ : 329 ، حدیث : 30۔

[3]...مَجْمَعُ  الزَّوائِد ، کِتَابُ الْاَدْعِیَہ ، جلد : 10 ، صفحہ : 254 ، حدیث : 17305۔