Book Name:Muye Mubarak Kay Waqiyat

موقع تینوں سُنتیں ادا کریں ، یعنی کبھی آدھے کان تک تو کبھی پورے کان تک تو کبھی کندھوں تک زُلفیں رکھیں * بعض لوگ سیدھی یا اُلٹی جانب مانگ نکالتے ہیں یہ سُنّت کے خِلاف ہے * سُنّت یہ ہے کہ اگر سَر پر بال ہوں تو بیچ میں مانگ نکالی جائے * مَرد کو اِختیار ہے کہ سَر کےبال مُنڈائے  یا بڑھائے اور مانگ نکالے * حضرت اَنَس رَضِیَ اللہ عنہ  فرماتے ہیں : پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  سرِ اقدس میں اکثر تیل لگاتے اور داڑھی مُبارک میں اکثر کنگھی کرتے اور اکثر سَر مُبارک  پر کپڑا  ( یعنی سَر بند شریف )  رکھتے تھے یہاں تک کہ وہ کپڑا تیل سے تَر ہو جاتا تھا۔ ( [1] )

تیل کی بُوندیں ٹپکتی نہیں بالوں سے رضا  صبحِ عارِض پہ لُٹاتے ہیں ستارے گیسو

وضاحت : اے رضا ! سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی سرکار صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی مبارک زُلْفوں سے جو تیل کی بُوندیں ٹپک رہی ہیں ، مجھے تو یہ منظر یُوں لگ رہا ہے جیسے ستاروں بھری رات چہرۂ مصطفےٰ پر ، رُخِ وَالضُّحٰی پر ستارے نچھاور کر رہی ہے۔ 

مختلف سنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃالمدینہ کی بہارشریعت جلد : 3 ، حصہ : 16 ، اور شیخ طریقت ، امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتْہُمُ الْعَالِیَہ   کا91صفحات کا رسالہ550سنّتیں اور آداب خریدئیے اور پڑھئے ، سنتیں سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھراسفر بھی ہے۔

آؤ مدنی قافِلے میں ہم کریں مل کر سفر     سنّتیں سیکھیں گے اِس میں اِنْ شَآءَ اللہ سر بَسَر

جو بھی شیدائی ہے مدنی قافِلوں کا یاخدا !      دوجہاں میں اُس کا بیڑا پار فرما یاخدا !

اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔ 


 

 



[1]...550 سنتیں اور آداب ، صفحہ : 41 تا43 ملتقطاً۔